Sunday, June 8, 2025
Homeتلنگانہحیدرآبادی نوجوانوں کو اورنگ آبادی بابا نے لوٹ لیا

حیدرآبادی نوجوانوں کو اورنگ آبادی بابا نے لوٹ لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

اورنگ آباد۔  نوٹوں کی بارش کر کے کروڑ پتی بنادینے کا لالچ دے کر نارے گاوں اورنگ آباد کے ایک ڈھونگی بابا نے حیدر آباد کے دو افراد کو لاکھوں روپیوں کا چونا لگا دیا۔ اورنگ آباد کے سڈکو پولس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق 5 تا 7 کروڑ روپیے دلانے کا لالچ دے کر نارے گاوں کے رہنے والے صاحب خان پٹھان عرف ستّار بابا نے ڈیڈوستنارائین (نیو البیر نگر، حیدرآباد) اور سید جہانگیر (مولاعلی، حیدرآباد) سے لاکھوں کی رقم ہڑپ لئے۔اس ضمن میں پولس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیڈو ستنارائین اور سید جہانگیر کے تعلقات ہزاری سیش کھتری(دھول پیٹ ، حیدرآباد) کے ساتھ تھے ۔ تین سال قبل اُس نے ان دنوں کی اورنگ آباد کے رہنے والے بابا سے فون پر باتکروائی تھی اور یہ باباغریبی، دکھ اور پریشانی دور کرتے ہیں،اس طرح کا یقین دلا کر اس کے اخراجات کے نام پر 25 لاکھ روپیے بابا کو دینے کے لیے کہا تھا۔ اس پر یقین کر کے ڈیڈو ستنارائین اور سید جہانگیر ،صاحب خان پٹھان عرف ستّار بابا کے رابطے میں تھے ۔
بعد ازاں صاحب خان پٹھان نے ان دونوں کو17 فروری کو اورنگ آباد بلایا اور25 لاکھ روپیوں کا مطالبہ کیا۔ اتنی بڑی رقم کا انتظام نہ ہو سکنے کی وجہ سے ان دونوں سے ساڑھے چھ لاکھ نقد اور دوچیک لیے اور ان کے ساتھ کار سے بیڑ کے راستے سے حیدرآباد جانے کا پروگرام بنایا۔ راستہ میں 70 تا80 کلو میڑ دوری پر دو مقامات پر اس نے دو الگ الگ افراد کو وہ رقم اورچیک دے دیے ۔ کچھ دورجانے کے بعد لال بتی والی ایک گاڑی نے انھیں روکا جس میں پولس وردی میں ایک شخص اور سادہ لباس میں3 افراد تھے ۔
انھوں نے بابا کو ڈانٹ ڈپٹ کی اور اپنے ساتھ لے گئے اور ان دونوں کو حیدر آباد چلے جانے کو کہا لیکن یہ دو نوں حیدر آباد نہیں گئے بلکہ واپس اورنگ آبادآکر معلومات کی تو انھیں پتہ چلا کہ یہ بابا اس قسم کو دھوکہ دہی اس سے قبل بھی کئی افراد کے ساتھ کر چکا ہے ، جس پر انھوں نے پولس میں شکایت درج کرائی۔پولس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔