Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںحیدرآباد امن کا شہر ہے،یہاں کے لوگ امن پسند ہیں: انجنی کمار

حیدرآباد امن کا شہر ہے،یہاں کے لوگ امن پسند ہیں: انجنی کمار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : پارلیمنٹ میں جموں کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370کو ہٹائے جانے کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے اعلان کے بعد کسی بھی امکانی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حیدرآباد سٹی پولس کمشنر انجنی کمار آئی پی ایس نے شہر حیدرآباد میں احتیاطی طور پر پولیس اہلکاروں کو نافذ کیا ہے۔اور پولس کمشنر انجنی کمار و سینئیر افسران پرانے شہر و دیگر علاقوں میں کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔

احتیاط کے طور پر پولیس کی گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔سٹی پولس کمشنر انجنی کمار نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے پانچ زونس میں صورتحال پر امن ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد امن کا شہر ہے،یہاں کے لوگ امن پسند ہیں،انہیں اپنے شہر کو ترقی کرتا دیکھنے کی خواہش ہے۔باہر کہیں بھی کچھ بھی ہو انہیں اس سے کوئی مطلب نہیں۔جس کی وجہ سے ماحول پر امن ہے۔انہوں کہا کہ ایسے موقع پر عوامی تعاؤن اہم ہے۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کے لوگوں کی سراہنا کی۔