حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث ملزمین میں سے ایک ملزم چناکیشولو کی بیوی کے بارے میں ایک چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے جیسا کہ اس کے نابالغ ہونے کا پتہ چلا ہے ۔
نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹکشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے اس مسئلہ کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے اس لڑکی کے تعلق سے تفصیلات اس کے اسکول سے حاصل کی ہیں جن کے ذریعہ پتہ چلا کہ اس لڑکی کی عمر13سال اور6 ماہ ہے ۔ وہ فی الحال 6ماہ کی حاملہ ہے ۔چناکیشولوکے والدین سے عہدیداروں نے اس سلسلہ میں بات کی اور ان کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس لڑکی کی عمر18برس ہونے تک اس کو بچوں کی دیکھ بھال کے ادارہ میں رکھاجائے گا جس پرانہوں نے رضامندی ظاہر کی۔
اس لڑکی کے والدین نہیں ہے ۔ وہ بچپن ہی سے دادی کے مکان میں رہ رہی تھی۔چناکیشولو نے اس سے محبت کی شادی کی تھی جس کے بعد وہ چناکیشولو کے مکان آگئی۔ اس لڑکی کی ایک اور چھوٹی بہن اور بھائی بھی ہے ۔فی الحال وہ دادی کے مکان میں ہی ہے ۔
لاشیں 50 فیصد تک مسخ ہوگئیں
وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث ملزمین کی لاشیں تقریبا 50 فیصد تک مسخ ہوچکی ہیں۔یہ ملزمین انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے تھے ۔گاندھی اسپتال جہاں کے مردہ خانہ میں ان لاشوں کو محفوظ رکھا گیا ہے ، اس کے سپرنٹنڈنٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کومطلع کیا ہے کہ ان لاشوں کو 2 ڈگری سلسیس درجہ حرارت میں رکھاگیا ہے اور یہ لاشیں تقریبا 50فیصد تک مسخ ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ میں یہ لاشیں مکمل طورپر مسخ ہوجائیں گی۔ان لاشوں کو ان کے ارکان خاندان کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہنوزعدالت نے نہیں کیا ہے ۔عدالت نے جمعہ کو ان لاشوں کی تفصیلات پیش کرنے کی سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی تھی۔
اس کی جگہ بے روزگار بنگلہ دیشی لوگوں کو دوبارہ کام کرنا شروع کریں گے۔ ترکی کے صدر نے دعوی کیا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے بارے میں بھی اسی طرح کی دھمکی دینے والی حکمت عملی کا استعمال کیا ہے اور اپنے پیسے واپس لے لینے کا انتباہ بھی دیا ہے۔ پاکستان کے مرکزی بینک نے اس سال جنوری میں سعودی عرب سے بیلنس آف پیمنٹ سپورٹ پروگرام کے حصے کے طور پر اپنا تیسرا اور آخری ایک ارب ڈالر کا حصہ حاصل کیا۔