حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کسٹم حکام نے دبئی سے آنے والے ایک مسافر کے قبضے سے 20.25 لاکھ روپے کا سونا ضبط کیا ہے۔حکام نے منگل کو کہا کہ انہوں نے سیاہ کاربن پیپر میں لپٹے سونے کے ورق کا پتہ لگایا اور ضبط کرلیا۔ 407 گرام وزنی سونے کے ورق کی قیمت 20.25 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ۔مرد مسافر نے سونے کے ورق کو سیاہ کاربن پیپر میں چھپا رکھا تھا، جسے اس کے سامان کی تلاشی کے دوران حاصل کیا ہے ۔
محکمہ کسٹمز نے حالیہ ہفتوں میں مسافروں کی مختلف شکلوں میں سونا اسمگل کرنے کے کئی کوششوں کا پتہ لگایا۔ مسافر پیلی دھات کو چھپانے کے لیے نت نئے طریقے بھی استعمال کررہے ہیں۔منگل کو یہ ضبطی دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے 1.36 کروڑ روپے کا سونا ضبط کرنے کے دو دن بعد عمل میں آئی۔ عہدیداروں نے اس کے پاس سے 2715.800 گرام سونے کی اشیاء کا پتہ لگا کر ضبط کیا جس کی مالیت 1.36 کروڑ روپے ہے۔ سونے کی زنجیریں اور سونا پیسٹ کی شکل میں ہینڈ بیگیج کے اندر چھپایا گیا اور سامان کی جانچ پڑتال کی دوران اسے حاصل کیاگی ہے ۔
قبل ازیں 11 جنوری کو دبئی سے آنے والی تین خواتین مسافروں سے 1.48 کلو گرام سونا ضبط کیا گیا جس کی قیمت 72.80 لاکھ روپے تھی۔سونا تین الگ الگ واقعات کے دوران ضبط کیا گیا۔ دو مسافروں نے سونا زیر جامے میں چھپا رکھا تھا جبکہ تیسرے نے اپنے جسم میں پاخانہ کی نالی میں چھپا رکھا تھا۔اس سے پہلے حکام نے 10 جنوری کو دبئی سے آنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے 442.6 گرام سونا برآمدکیا جس کی قیمت 21.70 لاکھ روپے تھی۔ پیسٹ کی شکل میں سونا زیر جامہ کےلئے خاص سلی ہوئی تھیلی میں چھپا ہوا تھا۔ایک دن پہلے انہوں نے ایک مسافر سے پیسٹ کی شکل میں سونا برآمد کیا جس نے اسے دونوں ٹانگوں کے پنڈلیوں سے بندھی پٹیوں میں چھپا رکھا تھا۔حکام نے شارجہ سے آنے والے ایک مرد مسافر سے 970 گرام سونا ضبط کیا جس کی قیمت 47.55 لاکھ روپے تھی۔