Thursday, April 25, 2024
Homesliderحیدرآباد بشمول ہندوستان کے 13 شہروں میں 5 جی کا آغاز

حیدرآباد بشمول ہندوستان کے 13 شہروں میں 5 جی کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو نئی دہلی کے پرگتی میدان میں انڈیا موبائل کانگریس (آئی  ایم سی ) میں 4 روزہ تقریب کا افتتاح کرنے کے فوراً بعد ہندوستان کی 5جی  خدمات کا آغاز کیا۔ پہلے مرحلے میں ٹکنالوجی کی یہ عصری اور نئی  خدمات 13 شہروں کے لیے شروع کی گئی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی اگلے دو سالوں میں پورے ملک میں متعارف کروائی جائے گی۔ اس جن 13 شہر احمد آباد، بنگلورو، چندی گڑھ، چینائی، دہلی، گاندھی نگر، گروگرام، حیدرآباد، جام نگر، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی اور پونے ہیں۔ آج کا آغاز چار میٹروز کے لیے تھا جو کہ  چینائی ، دہلی، کولکتہ اور ممبئی ہیں ۔

 یہ دکھانے کے لیے کہ ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے، تین ٹیلی کام کمپنیاں  ریلائنس جیو، ایرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا  نے وزیر اعظم کے سامنے ایک ایک مظاہرہ  پیش کیا۔ مکیش امبانی (ریلائنس)، سنیل بھارتی متل (بھارتی ایرٹیل) اور کمار منگلم برلا (ووڈافون آئیڈیا) نے اجتماع سے خطاب کیا۔ 5جی ٹکنالوجی متعارف کرنے  سے پہلے وزیر اعظم نے پرگتی میدان سے یورپ میں ٹسٹ ڈرائیو کا لطف اٹھایا، اور آکاش امبانی، چیئرمین، ریلائنس جیو کے ذریعہ ایک مظاہرہ بھی کیا۔ انڈیا موبائل کانگریس ایک تقریب ہے جس کا اہتمام محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن اور سیلولر آپریٹرز اسوسی ایشن آف انڈیا نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ یہ نمائش منگل کو اختتام پذیر ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک میں 5جی  خدمات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ 21ویں صدی کے ہندوستان کے لئے ایک تاریخی دن ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی ملک کے ٹیلی کام شعبہ  میں انقلاب برپا کردے گی۔قومی دارالحکومت کے پرگتی میدان میں چار روزہ انڈیا موبائل کانگریس 2022 میں اس ٹکنالوجی کا آغاز کرتے ہوئے مودی نے ہندوستان میں 5جی  کے فوائد کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ یہ سروس ملک کے تکنیکی انقلاب میں کس طرح مدد کرے گی۔انہوں نے کلیدی نکات کے بارے میں بھی بات کی جو ڈیجیٹل انڈیا تحریک کی حمایت کریں گے، بشمول سستی ٹیکنالوجی اور وسیع نیٹ ورک کی ضرورت کا تذکرہ بھی کیا ۔