Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحیدرآباد: عثمانیہ اسپتال کی قدیم عمارت کو خالی کرنے کا عمل تیزی...

حیدرآباد: عثمانیہ اسپتال کی قدیم عمارت کو خالی کرنے کا عمل تیزی کے ساتھ جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے مشہور عثمانیہ اسپتال کی قدیم عمارت کو خالی کرنے کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اس عمارت کو جمعہ تک خالی کردیاجائے گا۔تاحال کئی چیمبرس،دفاتر کو اس عمارت سے خالی کردیاگیا۔یہ عمارت خستہ حالی کا شکار ہوگئی ہے۔سمجھاجاتا ہے کہ حکومت نے اس عمارت کو منہدم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ اس عمارت کی جگہ دو جڑواں ٹاورس کی تعمیر عمل میں لائی جائے۔اس عمارت کے موجودہ مریضوں کو قلی قطب شاہ بلڈنگ منتقل کیاگیا ہے۔

اس عمارت کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب حال ہی میں اس کی قدیم عمارت میں سیوریج کا پانی اور بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں ان مریضوں کو عمارت کی پہلی منزل پر منتقل کیاگیا تھا۔اس بلاک میں پانی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔اسی دوران عثمانیہ میڈیکل اسٹاف نے اس قدیم عمارت کو منہدم کرنے اور اس کی جگہ نئی عمارت کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔