حیدرآباد: اس سال 20مارچ کو جب حیدرآباد میٹرو نے امیر پیٹ۔ہائی ٹیک سٹی تک میٹرو ٹرین چلائی،تو مادھاپور،گچی باؤلی اور آس پاس کے علاقوں سے آئی ٹی اور آئی ٹی ای ملازمین نے سکون کی سانس لیا۔اب میٹرو، شہر کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں ملازمین کے لئے ایک آسان ٹرانسپورٹ رابطہ فراہم کر رہا ہے۔29نومبر کو،شہری انتظامیہ اور شہری ترقی کے وزیر کے ٹی راما راؤ اور وزیر ٹرانسپورٹ کے پی اجئے کمار نے ریڈ برگ تک میٹرو خدمات کا افتتاح کیا۔
نومبر 2017 میں جب وزیر آعظم نریندر مودی نے میٹرو کا آغاز کیا تھا،تب یہ صرف 30 کلو میٹر دور تک ہی تھا۔لیکن دو سالوں میں،یہ پچاس کلو میٹر تک پھیل گیا ہے،جو دہلی کے بعد ہندوستان کا دوسرا بڑا میٹر نیٹ ورک بن کر ابھرا ہے۔مسافروں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ابتدائی طور پر روزانہ تقریباً 1.5 لاکھ سے،اب یہ بڑھ کر روزانہ چار لاکھ مسافر تک اس میں سفر کر رہے ہیں۔توقع ہے کہ ریڈ برگ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان 1.5 کلو میٹر کے رقبے میں روزانہ 40,000 مسافر متوجہ ہوں گے۔
شہری نقل و حمل کے اسباب کو بدلتے ہوئے،حیدرآباد میٹرو نے 2019میں کئی ریکارڈ توڑے،اس کے علاوہ مسافروں کو پریشانی سے بچانے کے لئے کئی بہت ساری خدمات میں توسیع کی۔حال ہی میں میٹرو نے میک مائی ٹریپ کے ساتھ مل کر،کیو آر،کوڈ پر مبنی ٹکٹوں کانظام شروع کیا،جس سے ٹکٹوں کے لئے قطار میں کھڑے ہونے کے عمل کو وثر طریقے سے دور کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ،اس نے مسافروں کو اپنی پسندیدہ فلمیں دیکھنے،اپنی پسند کی موسیقی سننے اور ٹرین میں تفریح کی سہولت کے ذریعہ گیم کھیلنے کی اجازت دی۔حیدرآباد میٹرو ملک کی پہلی میٹرو سروس ہے،جو اپنے مسافروں کو ایسی آرام دہ اور فلائیٹ جیسی سہولیات کی پیشکش کرتی ہے۔میٹرو حکام کا دعویٰ ہے کہ صارفین کو خدمات تک رسائی کے لئے نوبائل ڈیٹا کی ضرورت نہیں ہے۔
ٹی ایس آر ٹی سی ملازمیں کی 52روزہ ہڑتال کے دوران مسافروں کو نقل و حمل کی پیشکش میں میٹرو ریل نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔اور صبح 6
بجے سے رات 11بجے تک خدمات انجام دی گئیں۔اس کے علاوہ ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآباد لمیٹیڈ نے ہائی ٹیک سٹی میٹرو اسٹیشن پر اسکائی واک کا آغاز کیا۔یہ پپنجہ گوٹہ میٹرو اسٹیشن پر اسکائی واک کے علاوہ ایل اینڈ ٹی نیکسٹ گیلیریا پنجہ گوٹہ مال کو جوڑنے والا تھا۔
میٹرو اسٹیشنوں پر آٹھ برقی گاڑی چارجنگ پوائنٹس لگانے کے لئے ایچ ایم آر ایل نے فورٹم کے زیر ملکیت کمپنی فورٹم کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔فی الحال،چارجنگ مفت ہے۔حال،ہی میں پاور گریڈ کارپوریشن آف انڈیا نے میا پور اور بال نگر میٹرو اسٹیشنوں پر تین چارجنگ پوائنٹ لگائے ہیں۔