Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحیدرآباد میٹرو ریل کی 5 ماہ بعد مکمل خدمات بحال ، کورونا...

حیدرآباد میٹرو ریل کی 5 ماہ بعد مکمل خدمات بحال ، کورونا سے پریشان عوام کے حوصلے بلند

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر میں کورونا کی صورت حال کیا ہے اس سے قطع نظر حیدرآباد میٹرو ریل خدمات تینوں راہداریوں پر پورے شہر میں بحال کردی گئیں ہیں جس سے حیدرآبادی عوام کے حوصلے کسی قدر  بلند ہوئے ہیں جو اس وقت کورونا کے خلاف اپنے طور پر جنگ لڑرہے ہیں ۔ حیدرآباد میٹرو ریل خدمات پانچ مہینوں کے وقفے کے بعد اب مکمل طور پر شروع ہوچکی ہیں لیکن اس کے باوجود عوام کے ذہنوں میں آر ٹی سی بسیں کم شروع ہوں گی یہ سوال ہنوز باقی ہے۔

حیدرآباد میٹرو ریل خدمات خدمات پیر سے درجہ بند انداز میں دوبارہ شروع کی گئیں ہیں۔ لیکن اب صبح سات بجے سے شام نو بجے تک تینوں راہداریوں پر میٹرو خدمات کا مکمل طور پر آغاز ہوچکا ہے ۔ پہلے دن مسافروں کی کل تعداد 31ہزار سے زیادہ بتائے جانے کے ساتھ ٹرینوں نے  680 چکر مارے ہیں۔

جمعرات سے حیدرآباد میٹرو ریل کی خدمات صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک باقاعدہ رہیں گی جس کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا ہے کہ  تمام خدمات کے دوران کوویڈ 19 کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام مسافر چہرے کے ماسک پہنے ٹرین میں سوار ہوں ۔

میٹرو ٹرین میں چہرے کا ماسک پہننا نہ صرف مسافروں بلکہ عملے کے لئے بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اسمارٹ کارڈ اور موبائل کیو آر ٹکٹ کے ساتھ ہی مسافروں کی حفاظت کے لئے کیش لیس اور آن لائن لین دین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ جسمانی دوری کو یقینی بنانے کے لئے  اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مناسب نشانات پہلے سے موجود ہیں۔یاد رہے کہ ٹرینوں کی آمدورفت ہر پانچ منٹ میں ہے جبکہ پانچ اسٹیشن جو کنٹینمنٹ زون میں واقع ہیں وہ  ابھی بند ہیں اور یہاں ٹرین خدمات کا آغاز نہیں کیا گیا ہے۔