Saturday, June 14, 2025
Homeتازہ ترین خبریںحیدرآباد میں،چوکیدار کو آگ لگانے کے الزام میں چار افراد گرفتار

حیدرآباد میں،چوکیدار کو آگ لگانے کے الزام میں چار افراد گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سٹی پولیس نے ہفتے کے روز بو ئن پلی میں ایک چوکیدار کے قتل میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا،جنہوں نے ایک چوکیدار کو آگ لگادی تھی۔گرفتارشدہ افراد کی شناخت55 سالہ تھوموکنٹا مادھو ریڈی ،49سالہ سملا مادھوریڈی،50سالہ جکولہ سریندر ریڈی،اور ان کے ڈرائیور ڈامی نریش سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

چاروں ملزمان،7دسمبر کی صبح میں چوکیدار48سالہ، وائی شارنپا کو آگ لگائی تھی۔40 فیصد جل چکے چوکیدار کی جمعہ کی رات،گاندھی اسپتال میں موت ہو گئی۔اس واقعے کے بعد ملزمین فرا ہو گئے اور گرفتاری سے بچنے کے لئے دوسری ریاستوں کا دورہ کر رہے تھے۔

 تھوموکنٹا مادھو ریڈینے اپنے ساتھیوں سملا مادھو ریڈی،سریندر اور 13 دیگر افراد کے ہمراہ ایک پراپرٹی کی مشترکہ دیوار کو منہدم کر دیا۔اور انہوں نے اس چوکیدار اور اس کی بیوی کو بھی مارا پیٹا،جو اس پراپرٹی کی حفاظت کر رہے تھے۔

                                            چوکیدار کے گھر میں رہنے والے شرنپا نے بھی ملزمین کے خلاف بات کی۔سملا مادھو ریڈی نے شرنپا کے آواز اٹھانے پر توہین محسوس کیا اوراپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر  اس کو آگ لگادی۔وہ جھلس گیا اور جمعہ کی رات اس کی موت ہو گئی۔