Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحیدرآباد میں سردی کی لہر ، آئندہ چند دنوں تک ہلکی سے...

حیدرآباد میں سردی کی لہر ، آئندہ چند دنوں تک ہلکی سے تیز بارش متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ایک ایسے وقت میں  جب گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران راتوں  میں آہستہ آہستہ گرمی بڑھ رہی تھی لیکن  شہر میں اچانک سردی بڑھ  گئی ہے۔گزشتہ روز موسم ابر آلود ہونے اور بارش کی وجہ سے  شہر حیدرآباد  میں دن کے درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی  ہے کیونکہ بادلوں کے پیچھے سورج مکمل طور پر غائب ہوچکا ہے ۔ دوپہر کے آخر میں بوندا باندی بھی جس کا سلسلہ جمعرات کی صبح بھی جاری رہا ۔ ٹھنڈی ہواؤں اور ابر آلود موسم کی وجہ سے  شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ، جو عام درجہ حرارت سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔

گذشتہ رات حیدرآباد میں کم سے کم درجہ حرارت 21.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو عام موسم  سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ عام طور پر درجہ حرارت دسمبر اور جنوری کے دوران دن کے وقت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے گرد رہتا ہے۔ تاہم چہارشنبہ کو 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ اس کے علاوہ ، بنڈلہ گوڈا ، اُپل ، چارمینار اور راجندر نگر سمیت چند علاقوں میں بھی شام کو ہلکی بارش کی اطلاع ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (ٹی ایس ڈی پی ایس) کے مطابق دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت 21 ڈگری سے 22 ڈگری تک ہوگیا تھا ۔

حیات نگر ، خیرت آباد ، ملکاجگیری ، شیخ پیٹ ، سری لنگم پلی ، بنڈلہ گوڈا اور مشیر آباد جیسے علاقوں میں درجہ حرارت 21 ڈگری سے 22 ڈگری تھا۔ آئی ایم ڈی نے موجودہ موسمی صورتحال کو مشرقی وسطی عرب کے ساحل سے لے کر جنوبی مدھیہ پردیش تک مشرق وسطی عرب کے ساحل میں ہوئی تبدیلی  کا اثر بتایا  ہے  ، جو بحیرہ عرب کے وسطی حصوں اور اس سے ملحقہ بحر ہند کے گرد و غبار سے چلتا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اولڈ بوئن پلی میں سب سے کم درجہ حرارت 18.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور بی ایچ ایل میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 31.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔