Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحیدرآباد میں سڑک حادثات میں کمی

حیدرآباد میں سڑک حادثات میں کمی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد میں مقیم  افراد اور خاص کر روزآنہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے سڑکوں پر سفر کرنے والوں کےلئے یہ اعداد وشمار خوش آئند ہیں کہ رواں سال سڑک حادثات میں کمی ریکارڈ کی گئی  ہے جیسا کہ گذشتہ سال اسی مہینے میں ہوئے حادثات کی تعداد کے مقابلے میں جنوری 2021 میں ریاست  تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد  میں ہلاکت خیز سڑک حادثات میں 46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس کے مطابق  جنوری 2020 میں 24 اموات کے مقابلے میں اس سال جنوری میں صرف 12 اموات کی اطلاع ملی۔ مختلف احتیاطی تدابیر اور ان پر عمل کے کاموں کی وجہ سے پولیس شہر میں سڑک پر ہونے والے مہلک حادثات کو کامیابی کے ساتھ کم کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔

 ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق  رواں سال جنوری میں 9 افراد تیز رفتار گاڑی چلانے  کی وجہ سے حادثات میں ہلاک ہوئے ہیں  جو سڑک حادثات میں اموات کی سب سے بڑی وجہ رہی ہے۔ دیگر وجوہات میں سیل فون ڈرائیونگ ، نشے میں ڈرائیونگ اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ شامل ہیں۔ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ مہلک سڑک حادثات میں ، چھ موٹرسائیکلوں اور ایک گاڑی پر پیچھے  کے  سوار نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا اور ایک  اگرچہ اس نے ہیلمیٹ پہن رکھا تھا لیکن اس نے ہیلمٹ کے بلٹ کو باندھا نہیں تھا اس لئے اس کی بھی حادثے میں موت ہوئی ہے ۔ ایڈیشنل سی پی انیل کمار نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس نشے میں ڈرائیونگ اور مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی مخصوص خلاف ورزیوں کے خلاف قوانین کے سخت نفاذ کے لئے باقاعدہ خصوصی مہم چلا رہی ہے۔

ایسے ڈرائیوروں کو ان کے خاندان کے افراد یا سرپرستوں کی موجودگی میں ٹریفک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ایڈیشنل سی پی انیل کمار نے مزید کہا ہے کہ ان مخصوص کوششوں نے سڑک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کو کم کرنے میں بے حد اہم کردار ادا کیا  ہے۔ رواں نیشنل روڈ سیفٹی ماہ کے دوران  سڑک حادثات اور اموات  سے حفاظت کے سلسلے میں ایک محفوظ حیدرآباد بنانے کے لئے متعلقہ تمام محکموں کے ساتھ مختلف اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں اور امید ہے کہ عملی میدانوں میں اس کے بہتر نتائج بھی حاصل ہوں گے ۔