Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںحیدرآباد میں شدید بارش کا سلسلہ جاری،کئی علاقے زیر آب، عام زندگی...

حیدرآباد میں شدید بارش کا سلسلہ جاری،کئی علاقے زیر آب، عام زندگی متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ان دنوں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کی شام بھاری بارش سے جہاں شہر کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیاتھا،اور سڑکوں اور محلہ جات میں پانی جمع ہونے سے عوام کو کافی مشکلات پیش آئی تھیں،وہیں دوسرے دن چہارشنبہ کی شام کو بھی بارش کا یہ سلسلہ جاری رہا،اچانک موسلا دھار بارش سے شہر کے متعدد حصوں میں پانی بھر گیا،سڑکیں زیر آب آگئیں،عام زندگی متاثر ہو گئی۔مسافرین ٹریفک میں پھنسے رہے۔

ہائی ٹیک سٹی اور گچی باؤلی کے انفارمیشن ٹکنالوجی کوریڈورز میں لمبی ٹریفک دیکھی گئی۔اور دفتروں سے آنے والی سینکڑوں ٹیکسیاں جام میں پھنس گئیں۔اس صورتحال پر قابو پانے کے لئے ٹریفک پولیس کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے آئی ٹی کمپنی کے ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دفاتر سے ذرا تاخیر سے نکلیں۔

بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوئی۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی ہنگامی ٹیمیں نالیوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے سر گرم ہو گئیں۔

مرکزی وزیرکشن ریڈی،جو سکندرآباد لوک سبھا انتخابی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں،انہوں نے این ڈی آر ایف کی تعیناتی میں بھی مرکز کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔اس سے قبل،ریاست کے شہری ترقی و میونسپل ایڈ منسٹریشن کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حیدرآباد میں ستمبر میں سب سے زیادہ بارش ہو ئی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ”ہم 100سالوں میں اب تک کی سب سے زیادہ بارش دیکھ رہے ہیں۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)کے اعداد و شمار کے مطابق،حیدرآباد میں منگل کے روز 7.5سینٹی میٹر بارش ہوئی،جبکہ کچھ علاقوں میں 13.2سینٹی میٹر تک بارش ہوئی۔