Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحیدرآباد میں مختلف مقامات پر 5 خودکشی کے مقدمات درج

حیدرآباد میں مختلف مقامات پر 5 خودکشی کے مقدمات درج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں خودکشی ے معاملات مختلف وجوہات کی بنا پر پانچ افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پہلے معاملے حیدرآباد کے آصف نگر کے ایک آٹو ڈرائیور نے اتوار کے روز علی الصبح اپنے گھر میں خود کو پھانسی دے کر ہلاک کر لیا۔ پولیس کے مطابق آصف نگر کے نیو کشن نگر کا رہائشی سید علاؤالدین صبح سات بجے اس کی اہلیہ کے گھر باورچی خانه میں پھانسی لے لی۔

پوچھ گچھ کے دوران لواحقین نے بتایا کہ متوفی کو کوئی پریشانی نہیں تھی، جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگی ختم کرنے پر مجبور ہوا۔ محمد رستم خان سب انسپکٹر آصف نگر پولیس اسٹیشن نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ “اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے”۔

ایک اور معاملے میں لکشمن نگر کے ایم شیو شنکر جو کہ لنگر ہاوس کا رہائشی ہے، فوڈ ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام کرتا تھا ، اپنے گھر میں خود کو پھانسی پر لٹکا دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق شیو شنکر کی والدہ کی موت ہوگئی تین ماہ قبل مئی کے مہینے میں، جبکہ اس کی اہلیہ نے چار سال قبل ہی اسے طلاق دے دی تھا۔ سب انسپکٹر لنگر ہاوس نے بتایا کہ ہفتے کی رات اس شخص نے اپنے گھر میں خود کو پھانسی پر لٹکا لیا اور اتوار کے روز پڑوسیوں نے لٹکتی لاش دیکھی تو پولیس کو آگاہ کیا بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حیدرآباد کا علاقہ مشیرآباد کی رام نگر سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ ٹیکسی ڈرائیور دا ساری رمیش نے اتوار کے روز علی الصبح اپنے گھر میں خودکشی کر کرلیا. ہفتے کے روز رات دس بجے کے قریب شام کو کھانا کھانے کے بعد سونے کے لئے اپنے گھر کے کمرے میں اندر آ گیا، اتوار کی صبح جب وہ باہر نہیں آیا تو گھروالوں نے اسے تلاش کیا اور اسے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔ مشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ملک پیٹ پروفیسرز کالونی کا رہائشی کے رگھوناتھ ہفتے کی رات اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔ ملک پولیس نے بتایا کہ رگھو ناتھ کی گزشتہ چند سالوں سے ایک عورت سے دوستی تھی تاہم، اس کی سہیلی کچھ معاملات پر اس سے گریز کر رہی تھی، چونکہ کہ اسی بات کو لے کر رگھو ناتھ افسر دگی میں مبتلا ہوگیا اور ہو سکتا ہے کہ اس نے اپنی زندگی ختم کر لی۔

منگل ہاٹ پولیس سٹیشن کے حدود میں رہنے والا 22 سالہ ایم ملک ارجون نے مالی پریشانیوں کے سبب خود کو پھانسی دے کر خود کشی کرلی۔ ملک ارجن آر کے پیٹ منگل ہاٹ پولیس سٹیشن کے حدود میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہتا تھا، ہفتے کی رات اس نے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے خود کو پھانسی دے کر ہلاک کر لیا۔ خودکشی کی وجہ لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ ملک ارجن   نوکری نہ ملنے پر افسرد گی میں مبتلا تھا، اور وہ مایوس ہو کر اس نے خود کشی کرلی۔