Tuesday, April 22, 2025
Homesliderحیدرآباد میں مزید 20 سی این جی اسٹیشنز کے قیام کا فیصلہ

حیدرآباد میں مزید 20 سی این جی اسٹیشنز کے قیام کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔شہر حیدرآباد میں سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے کیونکہ  آلودگی سے پاک گا ڑیوں کی حکومت کی جانب سے  حوصلہ افزائی  کی جارہی  ہے  جس کےبعد سی این جی اسٹیشنوں  کی مانگ میں بھی اضافہ ہورہا ہے  اور اب شہر میں مزید سی این جی اسٹیشن قا ئم ہوں گے ۔دریں اثنا  بھاگیہ نگر گیس لمٹیڈحیدرآباد میں مزید 20 نئے سی این جی اسٹیشنوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور امید کی جارہی ہے   مارچ کے اختتام تک یہ  نئے اسٹیشن قائم  ہوجائیں گے ۔

تفصیلات کے بموجب شیر لنگم پلی ، یوسف گوڑہ ،باچوپلی فینانشیل ڈسٹرکٹ گچی باؤلی ، موسیٰ پیٹ اور دیگر علاقوں میں سی این جی اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں ۔ ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ  اور گیس اتھاریٹی آف انڈیا لمٹیڈ کی مشترکہ  پراجکٹ کے طور پر بھاگیہ نگر گیس لمٹیڈ نے ابھی تک 80 سی این جی اسٹیشن قائم کئے ہیں جو پٹرولیم اور قدرتی گیس کے اداروں کی جانب سے چلائے جارہے ہیں۔ نیز 20  نئے  اسٹیشنوں کے قیام کے بعد سی این جی اسٹیشنوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہوجائے گی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہےکہ  آئیل اور گیس کمپنیوں کی جانب سے زمین  فراہم کی جاتی ہے جبکہ بھاگیہ نگر گیس لمٹیڈ ضروری انفراسٹرکچر کے علاوہ گیس  کی سربراہی کو یقینی  بناتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ کیلو گرام سی این جی تقسیم کی جارہی ہے ۔ مینجنگ ڈائرکٹر بی جی ایل نے کہا ہے کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر حیدرآباد میں آلودگی سے پاک گاڑیوں کے استعمال کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

سی این جی کے استعمال سے نہ صرف ماحولیات کا تحفظ ہوگا بلکہ  گاڑی کے مالکین جیب پر  اخراجات  کے بوجھ میں کمی ہوگی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے برعکس  سی این جی سے 40 فیصد اخراجات کم ہوتے  ہیں ۔ علاوہ ازیں  ہر اسٹیشن سے روزانہ 1000 تا 1500 کیلو گرام سی این جی سربراہ کی جاتی ہے۔ شہر میں سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد تقریباً 50,000 ہے جن میں 4 پہیوں  کی گاڑیوں کے علاوہ آٹو ز کی بڑی  تعداد سی این جی سے چلتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ بعض کمپنیوں کی گاڑیاں اور آر ٹی سی کی 130 بسیں سی این جی سے چلائی جارہی ہے۔

ایندھن کی دونوں قسموں میں قیمت کا فرق دیکھا جائے تو  سی این جی کی قیمت فی کیلو گرام 64 روپئے ہے اور پٹرول کے مقابلہ اس کی قیمت 30 روپئے کم ہوتی ہے جبکہ ڈیزل کے مقابلہ سی این جی 24 روپئے سستا ہے۔ حالیہ عرصہ میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے گریٹر حیدرآباد میں سی این جی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔ 2019 ء میں پہلی مرتبہ 15 سی این جی اسٹیشن قائم کئے گئے تھے ۔