Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحیدرآباد میں مسجد کلینک میں تبدیل، تمام مذہب کے لوگوں کا ہوگا...

حیدرآباد میں مسجد کلینک میں تبدیل، تمام مذہب کے لوگوں کا ہوگا مفت علاج۔

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد میں مسجد کلینک میں تبدیل علاقے راجندرنگر منڈل میں ایک مقامی مسجد کی پہلی منزل پر وادی المحمود کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سر کھولا گیا، جہاں تمام مذہب کے لوگوں خواتین اور بچوں کی صحت کا علاج مفت ہوتا ہے۔ وادی المحمود کمیونٹی ہیلتھ سینٹر مسجد محمد مصطفی میں، امریکہ کے ایک ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے قائم کیا گیا۔ خواتین اور بچوں کی صحت کے لیے قائم شدہ ‘ویمن اینڈ چائلڈ سینٹر’ میں ایک شی ٹیم ہوگی جس میں سینئر جنرل فزیشن، اور بچوں کے ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ ڈینٹل سرجن، ڈائٹیشن، نرسیں، کونسلرز اور فرنٹ ڈیسک سپورٹ عملہ موجود ہے، جو بلا مذہب و ملت کہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مسجد میں قائم شدہ کلینک سنٹر بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرے گا،جس میں خواتین اور بچے موسم کی تبدیل ہونے پر بیمار ہو جانا، نبیو لا آئزیشن، زخم کی ڈریسنگ وغیرہ جیسی سہولتیں فراہم کرے گا۔

زچگی کے دوران کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والی حاملہ خواتین کوٹیفا سکین مفت فراہم کیا جائے گا۔ ماہر تربیت یافتہ مشیروں کی نگرانی میں کلینک کو آنے والے تمام مریضوں کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا. ہیلتھ سینٹرمیں تھرمل سکرین اور آکسیجن لیول جاننے کے لیے جدید آلہ بھی موجود ہے۔ خواتین اور بچوں میں روٹ کینال کا علاج کرنے کے لئے جدید ترین خصوصیات والی ایک ڈینٹل کرسی بھی اس ہیلتھ سینٹر میں لگائی گئی۔ معالجوی پہلوؤں کے علاوہ، خواتین میں ان سی ڈی ایس ، زچگی کے بعد کے عرصے کے دوران خون کی کمی اور بچوں میں غذائیت کی جانچ پڑتال کے لیے احتیاطی صحت پر توجہ دی جائے گی۔

ہیلتھ سینٹر میں موجودہ کونسلر اور غذائی ماہرین بلڈ پریشر شوگر اور جملہ امراض کی جانچ پڑتال کے لیے ڈبلیو ایچ او کی تجویز کردہ ٹیم پلیٹ کا استعمال کریں گے۔ جن افراد کو ان کے وزن میں کمی کی شکایت ، غذا اور جسمانی ورزش، کے ساتھ این سی ڈی کی ڈائبیٹس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپہ، تھائی ریڈس کے مسائل اور دیگر دائمی صحت سے متعلق امور کی جلد تشخیص اور علاج کے لیے بھی مشاورت کی جائے گی۔ ہیلتھ کمیونٹی سینٹر میں بچوں کو مناسب وقت پر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور جن خواتین خون کی کمی کا شکار ہے ان خواتین کو آئرن کی سپلیمنٹ فراہم کی جائیں گے اور غیر فعال غذائیت سے متعلق بچوں کو وٹامن کے ساتھ دیا جائے گا۔

ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے ممبر مصطفی حسن عسکری نے مزید بتایا کہ ” موجودہ وبائی مرض میں بیشتر خواتین اور بچوں کی صحت کے معاملات کو نظرانداز کیا جارہا ہے نیز اس سے بچاؤ کی صحت پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد انسان کی جان اور ان کی صحت کا خیال رکھنا ہے، اور یہاں ہر مذہب کے ماننے والے کا خیر مقدم ہیں ۔

ویمن اینڈ چائلڈ کلینک سنٹر مکمل طور پر کورونا پروٹوکول کے مطابق ڈاکٹروں کے لئے خصوصی کیبن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جس میں پلاسٹک کے پردے، فرینٹ ڈکس کے عملے کی حفاظت کے لیے شیشے والی ٹیبل اور کلینک آنے والے لوگوں کے لئے پیڈسٹل ماؤنٹڈ سینیٹائزر اسٹینڈ عوامی خدمات کے لیے موجود ہے۔ مسجد کی زیریں منزل پر واقع کلینک کی پوری جگہ اور کلینک آنے والے مریضوں کے لیے انتظار گاہ بھی بنایا گیا ہے۔