Monday, April 21, 2025
Homesliderحیدرآباد میں مکانات کی فروخت میں 19 فیصد کمی

حیدرآباد میں مکانات کی فروخت میں 19 فیصد کمی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ گریٹر حیدرآباد نے 2022 کے پہلے سہ ماہی میں گھروں کی کل 18,461 فروخت کی رجسٹریشن دیکھی۔ یہ گزشتہ سال کے اسی وقت کے مقابلے میں 19 فیصد کم تھی۔ ملک کی ایک معروف رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی نائٹ فرینک انڈیا کے مطابق  حیدرآباد میں  مکانات کے فروخت میں کمی آئی ہے ۔ پہلی سہ ماہی میں لین دین کی گئی جائیدادوں کی کل مالیت کا تخمینہ 86,797 ملین روپے ہے۔ مارچ 2022 میں حیدرآباد میں رہائشی املاک کے رجسٹریشن 5,707 یونٹس تھے۔ یہ فروری 2022 کے مقابلے میں ماہ بہ ماہ (ایم او ایم ) میں پانچ فیصد اضافہ تھا۔ جب کہ فروری 2022 میں گھروں کی فروخت میں کچھ معقولیت تھی، جب ایم او ایم کی بنیاد پر تجزیہ کیا جائے تو، خاص طور پر ہائی ویلیو کیٹیگریز میں مانگ واپس آ رہی ہے۔حیدرآباد کے رہائشی بازار میں چار اضلاع شامل ہیں یعنی حیدرآباد، میڈچل ملکاجگیری، رنگا ریڈی اور سنگاریڈی۔

مارچ 2022 کے دوران رجسٹرڈ رہائشی سیلز کا تقریباً 75 فیصد 5 ملین روپے سے کم ٹکٹ سائز کے زمرے میں ہوا جس میں 2.5 ملین سے 5 ملین روپے کے پرائس بینڈ میں گھروں کی فروخت 55 فیصد ہے۔ 2.5 ملین روپے کے ٹکٹ سائز کی مارکیٹ میں مانگ کم ہے۔ اس شعبہ  میں طلب  کمزور ہو گئی ہے جس کا حصہ 20 فیصد ہے کیونکہ مارچ 2022 میں سیلز رجسٹریشن کم ہو کر 1,119 یونٹس رہ گئی ہے جبکہ مارچ 2021 میں 3,473 یونٹس تھے۔ ٹکٹ کے سائز کے دیگر تمام حصوں میں مارچ 2022 کا سیلز رجسٹریشن مستحکم رہی یا سال سال کی مدت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔  درمیانی اور زیادہ ٹکٹ سائز والے حصوں کے بازار حصص میں نظر آنے والی نمو مختلف یونٹ سائز کی حدود میں فروخت کے حصص سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔

  گھروں کے خریداروں کا رجحان جو اپ گریڈ کرنے اور بڑے گھروں میں منتقل ہونے کے خواہاں ہیں اس وبائی مرض کی وجہ سے مارچ 2022 میں بھی اچھا رہا۔ ضلعی سطح کے ایک مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ مکانات کے اندراج میں میڈچل ، ملکاجگیری کا حصہ مارچ 2021 میں 40 فیصد سے بڑھ کر مارچ 2022 میں 47 فیصد تک پہنچ گیا۔ حیدرآباد ضلع کے بازار کے حصہ میں مارچ 2021 میں 14 فیصد سے معمولی ایک فیصد کی کمی درج کی گئی۔