Thursday, April 24, 2025
Homesliderحیدرآباد میں پیاز کی قیمتیں پھر رولانے لگی

حیدرآباد میں پیاز کی قیمتیں پھر رولانے لگی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: مہاراشٹرا، کرناٹک اور آندھراپردیش میں پیاز کی پیداوار متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد جیسی جگہوں پر پیاز 40 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ یہ دگنی قیمت ہے جو ایک ماہ قبل بمشکل فروخت ہوئی تھی۔ تاہم منڈی کے ذرائع قیمت میں اس تیزی سے اضافے کی وجہ پڑوسی ریاستوں سے سربراہی  میں نصف کمی کو قرار دے رہے  ہیں۔ پیاز کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مرکز نے سبزیوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ تلنگانہ میں پیاز کی کاشت بنیادی طور پر عالم پور ، گڈوال ، وانپارتی ، کولہ پور اور نارائن کھیڈ کے آس پاس ہے۔

چونکہ پیاز کی  مقامی پیداوار گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی نہیں ہے لہذا ریاست تلنگانہ کا دارالحکومت  حیدرآباد مہاراشٹر، کرناٹک اور کرنول سے درآمدات پر منحصر ہے۔ پچھلے سال پیاز کی قیمتیں آسمان تک  پہنچ  گئیں۔ پیاز کو آندھرا پردیش کی ریٹل مارکٹ میں 160 روپے کلو میں فروخت کیا گیا تھا اور تلنگانہ میں اس کی قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔ چونکہ آخری ربیع کے دوران پیاز کی کاشت کے رقبے میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے لہذا قیمتوں کو قابو میں کیا جاسکتا ہے۔

 لاک ڈاؤن کے دوران دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پیاز 10 سے 15 روپے کلو کے درمیان فروخت ہوئی ۔ 7 ستمبر کو بوونپلی مارکیٹ میں گریڈ 1 پیاز کے 5479 کنٹل موصول ہوئے۔ مارکیٹ کی سربراہی  12 ستمبر کو 3424 ، 14 ستمبر کو 2835 ، 15 ستمبر کو 2400 کنٹل رہ گئی تھی۔ 7 ستمبر کو گریڈ 2 پیاز کی سربراہی 8719 کنٹل تھی لیکن یہ 12 ستمبر کو4252 کنٹل سے گھٹ کر 5136 کنٹل ہوگئی۔ مہاراشٹر سے یہاں درآمد کیا گیا درجہ اول پیاز ہول سیل مارکیٹ میں 3600 روپے فی کنٹل پر فروخت ہوا۔ تلنگانہ میں کاشت ہونے والی پیاز تھوک مارکیٹ میں 2000 روپیوں کنٹل فروخت ہورہی ہے  ۔ اس کے نتیجے میں پیاز کی کھلی مارکیٹ قیمت 40 روپے فی کلو ہوگئی۔