Sunday, June 15, 2025
Homesliderحیدرآباد میں کالی مرغی کا گوشت 1200  روپئے فی کلو

حیدرآباد میں کالی مرغی کا گوشت 1200  روپئے فی کلو

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ چکن حیدرآبادی عوام کی مرغوب غذا ہے اور یہی وجہ کہ حیدرآبادی دعوتیں چکن کے تصور کے بغیر نامکمل ہوتی ہیں اور گھروں میں بھی آئے دن خواتین چکن اور اس سے بنےوالی مختلف ڈشیں تیار کرتی ہیں اس کے باوجود یہ فی کلو زیادہ سے زیادہ 280 روپئے ہوتا ہے لیکن حیدرآباد میں ایک ایسا چکن بھی ہے جس کی فی کلو قیمت 1200 روپئے ہے۔

یہ بلاک (سیاہ)  چکن ہے جیسے عام طور پر کڑک ناتھ چکن کہا جاتاہے۔ یہ  کالا  گوشت کے طور جانا جاتا ہے جو بہت لوگوں کے علم میں ہوتا ہے ۔کالا گوشت  چکن کی صحت مند شکل میں شامل ہوتا ہے  اورکم چکنائی کی مقدار کی وجہ  سے کڑک ناتھ مرغی اب حیدرآباد میں مہنگا ترین گوشت ہے جو اس کے ڈیلرز کے مطابق شہر کا مہنگا ترین گوشت  ہے۔ شہر حیدرآباد میں کالا گوشت ایک ہزار سے ایک ہزار دو سو بیس تک فی کل  فروخت ہورہا ہے ، جبکہ زندہ پرندہ850  روپے فی کلو کے حساب سےفروخت  ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس نسل کی ابتدا مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اور گجرات اور راجستھان کے کچھ حصوں سے ہوئی ہے ، زیادہ تر قبائلی افراد اسکی پرورش کرتے ہیں ۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مرغی مکمل کالی ہوتی ہے ، اپنے پروں سے لے کر گوشت تک سب کچھ کالا ہوتا ۔ نیزایسی کہانیاں بھی موجود ہیں کہ یہاں تک کہ انڈا  بھی کالا ہوتا  ہے  لیکن کڑک ناتھ چکن کے انڈے دراصل ہلکے گلابی رنگ کے ساتھ بھوری رنگت کے ہوتے  ہیں۔ گوشت اور انڈے دونوں کو معمول کا وزن حاصل کرنے  میں لگ بھگ آٹھ ماہ لگتے ہیں ، اس کے برعکس باقاعدگی سے برائلر اس وزن کو حاصل کرنے میں لگ بھگ 45 دن لگتے ہیں  اور اس سے معیار ، قیمت اور دیگر اخراجات میں فرق ہوتا ہے۔

جڑواں شہروں میں اس طرح کے مرغ  کا سب سے بڑا سپلائر کڑ ک ناتھ چکن فارمز کے مطابق  پرندوں کی افزائش کی قیمت 500 روپے فی پرندہ ہے۔ یہ ہر دن تقریبا 100 گرام فیڈ (غذا )کھاتا ہے اور اس کی افزائش برائلر مرغی سے مختلف ہوتی ہے۔ کڑک ناتھ چکن فارمز کے ساتھی وینیش گوڈ نے  کہا ہے کہ چونکہ اس کو صحت سے متعلق متعدد فوائد ہیں ، لہذا کالی مرغی مہنگی  ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہم وقارآباد میں سرشار فارم پر کڑک ناتھ پرندوں کی 4000 سے زیادہ کی افزائش  کررہے ہیں اور ہم شہر میں دکانوں کوفراہم  کرتے ہیں۔گوشت کے علاوہ ، کڑ ک ناتھ  کے انڈے بھی مہنگے ہیں جن کی قیمت فی انڈا 30  روپئے ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ انڈا کا فی صحت بخش ہوتا  ہے ، خاص طور پر عمر رسیدہ افراد اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے یہ شاندار غذا مانا جاتا ہے ۔ اس انڈے  کی مارکیٹ میں طلب ہے ، لیکن پیداوار کم ہے اور اس کے نتیجے میں قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں۔