Monday, June 16, 2025
Homesliderحیدرآباد میں کورونا کے معاملات میں کمی

حیدرآباد میں کورونا کے معاملات میں کمی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے علاقے ریاست تلنگانہ میں کورنا کے ہاٹ اسپاٹ بنے ہوئے تھے لیکن پچھلے ایک ہفتہ کے دوران کورونا کے معاملات میں کسی قدر کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن دوسری جانب  تلنگانہ کے چند اضلاع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران جی ایچ ایم سی میں کورونا کے درج معاملات کی تفصیلات یہ ہیں : جولائی 14- 815 ، 15-796 ، جولائی 16- 788 ، جولائی 17- 806 ، جولائی 18-667 ، 19-557 اور جولائی 20- 510۔ جی ایچ ایم سی کے ساتھ ، اس کے ہمسایہ رنگا ریڈی اور میڈچل اضلاع میں بھی وبائی بیماری پھیلنے کے بعد سے کافی تعداد میں معاملات  رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک طویل عرصے سے ریاست کے بہت سے اضلاع میں اس وائرس کا پھیلاؤ کم تھا۔تاہم حالیہ دنوں میں کل 33 اضلاع میں سے کچھ میں انفیکشن میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مثال کے طور پر ، ضلع کریم نگر میں بتائے گئے مثبت معاملات یہ تھے: جولائی 14 کو 29 ، جولائی 15کو 41 ، جولائی 16کو 92 ، 17کو 77 ، جولائی 18-58 ، جولائی 19-27 اورجولائی 20 کو 87 معاملات۔ ضلع نلگنڈہ میں 14 جولائی کو 38 ، جولائی 15-58 ، جولائی 16- 64 ، جولائی 17- 35 ، جولائی 18-46 ، 19 جولائی کو 26 اور جولائی 20 کو 24 شامل ہیں۔ ورنگل شہری ضلع: جولائی 14کو 30 ، جولائی 15- 44 ، جولائی 16- 47 ، جولائی 17- 51 ، جولائی 18- 37 ، جولائی 19- 117 اور 20 جولائی 20- 73 معاملات درج ہوئے ۔ تلنگانہ میں 20 جولائی تک کوویڈ 19 کے مجموعی معاملات 46274تھے۔

ریاستی حکومت کے بلیٹن کے مطابق ، مجموعی نمونہ کی مثبت کی شرح 16.8 فیصدتھی۔ تلنگانہ  جو اپنے مبینہ طور پر کم ٹسٹنگ کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھا لیکن اس نے گذشتہ کئی ہفتوں سے نمونوں کی جانچ میں تیزی لائی ہے۔ یکم جولائی تک مجموعی طورپرجانچنے والے نمونوں کی تعداد 92797 تھی۔ 20 جولائی تک ٹسٹ کیے گئے نمونوں کی کل تعداد 2,76,222 تھی۔