Monday, June 9, 2025
Homesliderحیدرآباد میں 23 اپریل تک مزید بارش کا امکان

حیدرآباد میں 23 اپریل تک مزید بارش کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔شہر حیدرآباد  میں آنے والے کچھ دنوں تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری  رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اتوار کے بعد پیر کے روز بھی شہر کے مختلف حصوں میں چند ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی دوران اگرچہ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) حیدرآباد میں  شدید بارش کا انتباہ  صرف 17 اپریل تک  تھا لیکن اب توقع کی جارہی ہے کہ گرمی میں فوری طور پر اضافہ نہیں ہوگا۔

حیدرآباد میں پیر کو 18.4 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے بعد  درجہ حرارت 37.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ ماہ اپریل کے ان ایام میں  عام درجہ حرارت سے تقریبا ایک ڈگری کم ہے۔ حکام نے کہا ہے  کہ تازہ ترین پیش قیاسیوں  میں 23 اپریل تک شام یا رات کے وقت بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی  کی گئی ہے۔ حکام نے کہا  کہ اس شہر میں 24 اور 25 اپریل کو درمیانی  درجے سے موسلا دھار بارش ہوگی۔اس صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئی ایم ڈی حیدرآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے نگارتنا نے کہا ہم نے پیش قیاسی  کی تھی کہ 17 اپریل کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش نہیں ہوگی  تاہم ایسا لگتا ہے کہ کچھ دن مزید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

آئی ایم ڈی کی پیش قیاسی کے مطابق  سمندری سطح کی اوپر ایک گرت ہے جو جھارکھنڈ سے شمالی کرناٹک ، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے اس پار جاتا ہے ، جس کی وجہ سے ریاست میں  بارش ہو رہی ہے۔ پیر کے روز ریاست کے متعدد اضلاع بشمول عادل آباد ، بھدراچلم ، محبوب نگر ، کھمم اور نظام آباد میں درمیانی درجے سے موسلا دھار بارش ہوئی اور  آنے والے دنوں میں ان مقامات پر مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ڈی کے ذریعہ عادل آباد میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، اس کے ساتھ ہی 5 ملی میٹر بارش بھی ہوئی۔ محبوب نگر میں سب سے زیادہ 48.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔