Sunday, June 8, 2025
Homesliderحیدرآباد میں 55 تھیم پارکس  کا ڈسمبر تک تعمیر کا اعلان

حیدرآباد میں 55 تھیم پارکس  کا ڈسمبر تک تعمیر کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے اس  سال دسمبر تک مرحلہ وار 55 تھیم پارکس کے قیام پر کام شروع کرنے کے ساتھ ہی شہر میں مزید سبز مقامات تیار کیےجارہے ہیں۔جی ایچ ایم سی کے مطابق زونل کمشنروں نے جلد ہی شہر میں ان سہولیات کو جلد سے جلد تکمیل تک پہنچانے میں خصوصی زور دینے کے ساتھ متعدد تھیم پارکس سے متعلق کام شروع کردیئے ہیں۔

ان تھیم پارکس میں باقاعدہ پارکوں کے منفرد اور جدید عناصر شامل ہوں گے۔ 134 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر  ہونے والے  تھیم پارکس میں انجینئرنگ اور سول کاموں کا 85 فیصدحصہ  ہوگا اور جب وہ مکمل ہوجائیں گے تو  جی ایچ ایم سی عوام کو دستیاب کرنے سے پہلے سبزہ رہ  اور خوبصورتی کے کام انجام دے گی۔تھیم پارکس جو تعمیر ہورہے ہیں ان میں نالج پارک ، اینیمل کنگڈم پارک ، ٹوپری گارڈن ، کلرز پارک ، جاپانی تھیم پارک ، ہربل تھیم پارک ، واٹر کنزرویشن پارک ، سیکرڈ تھیم پارک ، شیڈ تھیم پارک ، بانس گارڈن ، مغل گارڈن اور ایڈونچر تھیم پارک شامل ہیں۔ ان میں  خواتین کی سہولت کے لئے سچی والیا نگر ، ایل بی نگر زون ، ٹیچرز کالونی ، ایل بی نگر زون اور ٹی این جی اوز کالونی ، سری لنگم مپلی میں تھیم پارکس بھی قائم کیے جارہے ہیں اور ورکشاپس ، یوگا سیشنز کے انعقاد کے مختلف حصے ہوں گے۔

جی ایچ ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر (اربن بایوڈویورٹی ونگ) وی کرشنا نے کہا کہ تھیم پارکس مرحلہ وار دستیاب ہوں گے اور تمام 55 اس سال کے آخر تک تیار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا  کچھ تھیم پارک اور بڑے پارکس جیسے ڈاگ پارک ، پنچتنتر پارک اور کشن باغ پہلے ہی عوام کےلئے کھول چکے ہیں اور عوام  کے استعمال میں آچکے ہیں۔