حیدرآباد۔حیدرآباد کو گداگروں سے پاک بنانے کی اپنی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے ، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) ، پولیس اور محصولات کے محکموں کے ساتھ مل کر جلد ہی ایک اور خصوصی مہم کا آغاز کرے گا۔ گداگروں کی نشاندہی کرنے کے بعد،صحت مند اورقابل محنت افراد کو خودروزگار کے مواقع لینے کی تربیت دی جائے گی جبکہ دیگر افراد کوشہر بھر میں پھیلے ہوئے پناہ گاہوں میں بحالی فراہم کی جائے گی۔
اس کا فیصلہ یہاں جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس میں سٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں جی ایچ ایم سی کے علاوہ ،سائبر آباد، رچہ کنڈا پولیس ، ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل ، میٹرو ریل ، ایچ ایم ڈی اے اور محصولات کے محکموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی ایس لوکیش کمار نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے اقدامات کے علاوہ حیدرآباد کو گداگروں سے پاک بنانے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ جی ایچ ایم سی کمشنر نے شہریوں سے مختلف جنکشن ، مذہبی مقامات اوردیگرمقامات پر گداگروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی۔
سڑکوں کی تباہ شدہ مرمت اور گڑھے بھرنے کے سلسلے میں لوکیش کمار نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اگر ان کی طرف سے کوئی غفلت برتی گئی تووہ ایجنسیوں کو نوٹس جاری کریں۔ نیز سڑکوں کی کشادگی پالیسی کے موثرنفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ، شہری کمیٹی اور سٹی پولیس پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور سڑک حادثات کو کم کرنے کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں پولیس عہدیداروں نے میونسپل کارپوریشن سے گذارش کی کہ وہ فٹ پاتھ تیارکرنے ، موجودہ گاڑیوں کی دیکھ بھال ، سائن بورڈز ، روڈ ڈیوائڈرمہیا کرنے اور گڑھے کوپُرکرنے کو ترجیح دیں۔ اس سلسلے میں مقامات کی نشاندہی کی ایک فہرست جی ایچ ایم سی کو بھی پیش کی گئی تھی۔
جس کے جواب میں جی ایچ ایم سی کمشنر نے عہدیداروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایچ ایم سی پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے مختلف علاقوں میں 30 فٹ اووربرجوں کی تعمیرکررہا ہے اور ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی ، میٹرو ریل ، بجلی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مقامات کا مشترکہ معائنہ کریں اور تعمیرات کی جلد تکمیل میں آسانی پیدا کریں۔