Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحیدرآباد کو ہندوستان کے سب سے بہترین شہروں میں پہلا مقام

حیدرآباد کو ہندوستان کے سب سے بہترین شہروں میں پہلا مقام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: چاہے عالمی درجہ بندی ہو یا قومی سروے قلی قطب شاہ کی جانب سے بسایا گیا شہر حیدرآباد نے اس دوڑ میں سرفہرست رہنے کی عادت سے ڈال لی ہے ۔ جے ایل ایل سٹی مومنٹم انڈیکس 2020 میں دنیا کے سب سے متحرک شہر کے طور پر منتخب ہونے کے بعداب نوابوں کے شہر حیدرآباد نے  اب منازل کی تلاش کےلئے معروف ویب سائٹ ہالی ڈائے فائی  کے ایک سروے میں  ہندوستان میں رہنے اور کام کرنے کے لئے 34 بہترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

مذکورہ ویب سائٹ جو مسافروں کو اپنی ترجیحات کے مطابق صحیح منزل تلاش کرنے میں اور پریشانی سے پاک انداز میں اپنی تعطیلات کے منصوبے میں مدد دیتی ہے اس نے کہا ہے کہ  ہندوستان میں رہنے کے لئے بہترین شہر مختلف ریاستوں کی ثقافتوں کا مجموعہ ہیں اور دیگر عناصر کو شامل کرتےہوئے ہندوستان کے 34 بہترین شہروں کی درجہ بندی میں حیدرآباد کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔

ویب سائٹ کے بموجب چاہے یہ مضبوط انفراسٹرکچر ، پائیدار ترقی یا معیشت ہو یہ تاریخی اور عصری  شہر ناقابل یقین عمل کے طریقہ کار کی وجہ سے آسانی سے پہلا مقام حاصل کرچکا ہے ۔

سروے کے دوران حیدرآباد نے 5 میں سے 4.0 نشانات حاصل کرتے ہئوے پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔نظام کے اس  شہر نے ممبئی ، پونے ، بنگلورو اور چینائی کے علاوہ  دوسرے شہروں کو اس دوڑ میں شکست دی۔

سروے کے مطابق حیدرآباد شہر جانے کا بہترین وقت ستمبر سے مارچ تک ہے  اور تاریخی چارمینار اور گولکنڈہ قلعے سے لے کر راموجی فلم سٹی تک شہر میں دیکھنے کے لئے ایک ہی نہیں بلکہ بہت سارے تاریخی اور سیاحتی مقامات ہیں ۔

ویب سائٹ کے بموجب حیدرآباد تیزی سے جنوبی ہندوستان کے نیو یارک شہر میں تبدیل ہو رہا ہے۔ سروے کے جواب میں دیکھا گیا کہ بہت سارے افراد نے شہر کی تعریف کے ساتھ سیاحت کےلئے اس کی طرف آرہے ہیں۔

علاوہ ازیں یہ تمام تجارتی  مقاصد اور صنعتوں کے لئے محفوظ اور بہترین مقام ہے۔ یہاں دیکھنے کے لئے خوبصورت مقامات موجود ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب مختلف تنظیموں کے ذریعہ کئے گئے مختلف مطالعات اور سروے میں حیدرآباد ہندوستانی شہروں  کی قیادت کررہا ہے بلکہ جے ایل ایل سٹی مومنٹم انڈیکس 2020 میں حیدرآباد نے دنیا کا سب سے متحرک شہر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے حاصل کیا۔

انڈیکس جس میں یہ بھی کہا گیا کہ حیدرآباد ہندوستان کے سب سے تیز رفتار سے ترقی پذیر شہروں میں سے ایک ہے اوریہ شہر بیرون ملک غیر منقولہ جائیداد کے سرمایہ کاروں کی بھی ایک خاص دلچسپی کا بھی مرکز ہے ۔