Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںحیدرآباد کی ایک ہوٹل میں 12لاکھ روپئے کا بل ادا کئے بغیرایک...

حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں 12لاکھ روپئے کا بل ادا کئے بغیرایک شخص فرار ہو گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں ایک شخص 100دنوں سے زیادہ عرصہ تک رہا اور مبینہ طور پر 12.34لاکھ روپئے کا بل ادا کئے بغیر فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ تاج بنجارہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے درج شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اے شنکر نارائن نامی شخصکے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،مذکورہ شخص وشاکھا پٹنم کا رہنے والا تھا۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق،وہ شخص 102دن تک ہوٹل کے لگزری سوٹ میں رہا،اس کا بل 25.96لاکھ روپئے بن گیا۔اس نے 13.62لاکھ روپئے اداکئے اور رواں سال اپریل میں بنا کسی کو بتائے ہوٹل چھوڑ کر چلا گیا۔اس کے بعد،ہوٹل انتظامیہ نے اس شخص کو فون کیا،اس نے وعدہ کیا کہ وہ پوری رقم ادا کرے گا۔تاہم،بعد میں اس نے اپنا فون بند کر دیا۔اس کے بعد،ہوٹل انتظامیہ نے بنجارہ ہلز پو لیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر وائی۔

ڈپٹی انسپکٹر آف پولیس پی روی کے مطابق،ہو ٹل انتظامیہ کی شکایت پر،تحقیقات شروع کر دیا ہے۔بز نس مین نارائن نے یہ دعوی کیا ہے کہ وہ ہوٹل میں پوری رقم ادا کر کے آیا تھا۔میری شبیہہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہوٹل کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کر رہے ہیں۔