حیدرآباد۔ دفاعی چمپئن چینائی سوپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی، ویراٹ کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ، سنیل نارائن، آندرے رسل ، کین ولیمسن اورگلین میکسویل جیسے بڑے کھلاڑیوں کو ان کی جنہیں موجودہ فرنچائزی نے انڈین پریمیئر لیگ 2022 کے لئے (آئی پی ایل) کے لیے برقرر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کرک انفو نے آخری اطلاعات تک جن ناموں کی تصدیق کی ہے ان کی فہرست درج ذیل ہے وہ جس ترتیب میں دکھائی دے رہے ہیں وہ آئی پی ایل ریٹینشن فہرست کے مطابق نہیں ہے ۔
چینائی سوپر کنگز: رویندرجڈیجہ، مہندر سنگھ دھونی، رتوراج گائیکواڑ اور معین علی،کولکتہ نائٹ رائیڈرز:سنیل نارائن، آندرے رسل، ورون چکرورتی، وینکٹیش ایر،سن رائزرز حیدرآباد:کین ولیمسن ، پنجاب کنگز: مینک اگروال، ارشدیپ سنگھ، ممبئی انڈینز: روہت شرما، جسپریت بمراہ،رائل چیلنجرز بنگلور: ویرات کوہلی، گلین میکسویل۔دہلی کیپٹل: رشبھ پنت، پرتھوی شا، اکشر پٹیل اور اینریچ نورٹجے، راجستھان رائلز: سنجو سیمسن۔2022 کے سیزن سے10 ٹیموں کی لیگ ہوگی۔
حال ہی میں آئی پی ایل نے نیلامی کی رقم کو بڑھاکر90 کروڑ روپے کردیا ہے ، جس میں مختلف ریٹینشن سلیب بھی مختص کیے گئے تھے ۔ موجودہ فرنچائزی زیادہ سے زیادہ چارکھلاڑیوںکو برقرار رکھ سکتی ہیں، جبکہ دو نئی بے نام فرنچائززی جو لکھنؤ اور احمد آباد کی شکل میں ہیں ،وہ اصل آٹھ ٹیموں کے ذریعہ ریٹین کے بعد پلیئر پول سے تین تین کھلاڑی خرید سکتی ہیں۔ اگر کوئی فرنچائزی چارکھلاڑیوں کو برقرار رکھتی ہے تو پرس سے جملہ42 کروڑ روپے کاٹے جائیں گے ۔ اگر تین کھلاڑیوں کو برقرار رکھا جائے تو اس کے پرس میں 33 کروڑ روپے کم جب کہ اگر دوکھلاڑیوں کو برقرار رکھا جائے تو پرس میں24 کروڑ روپے کی کمی ہو جائے گی اور اگر ایک کھلاڑی کو برقرار رکھا جائے تو پرس سے14 کروڑ روپے کم ہو جائیں گے ۔
اگر موجودہ فرنچائزی چارکھلاڑیوں کو برقرار رکھتی ہے ، تو آئی پی ایل کے مقرر کردہ ریٹینشن سلیب کے مطابق پہلے کھلاڑی کے لئے پرس سے 16 کروڑ، دوسرے کے لیے 12 کروڑ، تیسرے کے لیے 8 کروڑ اور چوتھے کھلاڑی کے لیے چھ کروڑ روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔ تین ری ٹینشن کے معاملے میں پہلے کھلاڑی کے لیے 15 کروڑ، دوسرے کے لیے 11 کروڑ اور تیسرے کھلاڑی کے لیے 7 کروڑ روپے کاٹے جائیں گے ۔ اگر دو کھلاڑیوں کو برقرار رکھا جائے تو14 کروڑ اور 10کروڑ روپے ہو جائے گا۔