Sunday, June 8, 2025
Homesliderحیدرآباد کےخلا ف شاندار اننگز کےلئے زیادہ حوصلہ افزائی کی ضرورت نہیں...

حیدرآباد کےخلا ف شاندار اننگز کےلئے زیادہ حوصلہ افزائی کی ضرورت نہیں تھی :وارنر

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ ان کی پرعزم اننگز نے یہ تاثر دیا کہ یہ ایک حساب برابر کرنے والا  میچ نہیں  ہےبلکہ  دہلی کیپٹلس کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اسے باقاعدہ میچ کے طور پر کھیلا اور اپنی سابق فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اچھا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ  کیا ہے۔ وارنر اور سن رائزرز کے درمیان آئی پی ایل 2021 کے سیزن کے اختتام پر سخت علیحدگی ہوئی جب حیدرآباد فرنچائز نے انہیں سیزن کے وسط میں کپتان سے برطرف کر دیا  تھا اور انہیں آخری چند میچوں کے لیے  ٹیم سے بھی باہر کردیا  تھا ۔

جمعرات کو وارنر اور سن رائزرس حیدرآباد کا پہلی بار آمنا سامنا ہوا اور 36 سالہ آسٹریلیائی  اوپنر نے 58 گیندوں پر 12 چوکے اور تین چھکے لگا کر ناقابل شکست 92 رنز بنائے۔ دہلی کیپٹلس نے یہ میچ 21 رنز سے جیت لیا۔ وارنر نے اس میچ کے بارے میں کہا کہ مجھے اضافی حوصلہ افزائی کی ضرورت نہیں تھی، ہم سب نے دیکھا ہے کہ ماضی میں پہلے کیا ہوا۔ جیت حاصل کرنا بہت اچھا  ہے ۔ ۔ اپنی اننگز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پچ اچھی اوربیٹنگ کےلئے سازگار تھی اور وہ جانتے تھے کہ اس نے اپنے شاٹس کھیلے، وہ اچھے اسکور  بنانے کے ساتھ میدان پر اترے تھے۔

  وارنر نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ یہاں بیٹنگ کےلئے   اتریں گے اور اس وکٹ کو دیکھیں گے تو یہ واقعی ایک اچھی وکٹ ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ پہلے بیٹنگ کرتے ہیں یا دوسری اننگز میں نشانے کا تعاقب کرتے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ یہ اچھا اوربہتر اسکور  ہوگا۔ مجھے یہاں کچھ کامیابی ملی اور مجھے معلوم تھا کہ اگر میں نے اپنے اسٹروک کھیلوں تو اسکور بنے گا ، گیپس کو مارنے کے بارے میں نہیں سوچا لیکن صرف گیند کو مارا اور گیند کو دیکھا، یہ فائدہ دینے والی اننگز تھی اور خوش قسمتی سے ایسا ہوا۔  وارنر نے میچ کے بعد کی پریزنٹیشن کے دوران کہا کہ ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے پر وہ خوش ہیں ۔

 وارنر جنہیں ان کی شاندار اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا نے کہا کہ انھوں نے روومین پاول کو اختتام کی طرف اسٹرائیک دی کیونکہ وہ اپنی اننگز کے اختتام پر ہٹ کر رہے تھے۔ یہاں ممبئی کی نمی کے ساتھ یہ مشکل ہے کہ طویل اننگز کو کھیلا جائے ۔ وارنر نے اپنی بڑھتی عمر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے سرے پر پاول شاندار ہیٹنگ کررہے تھے اسلئے میں نے زیادہ سے زیادہ اسٹرائیک انکے حوالے کی ۔پاول کی ہیٹنگ کافی شاندار رہی جو دیکھنے لائق تھی ۔خوشی ہے کہ دونوں کے درمیان ٹیم کو کامیابی دلوانے والی رفاقت بنی ۔