Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگحیدرآباد کے آئی آئی ٹی طالب علم نے ہاسٹل کی عمارت سے...

حیدرآباد کے آئی آئی ٹی طالب علم نے ہاسٹل کی عمارت سے کود کر خود کشی کرلی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی،حیدرآباد کے ایک  20سالہ طالب علم نے منگل کے روز،سنگاریڈی ضلع کے کنڈی میں کیمپس میں واقع ہاسٹل کی عمارت سے کود کر خود کشی کر لی۔کمپیوٹر سائنس کے تیسرے سال کے طالب علم سدھارتھ پیچیکالا نے صبح ساڑھے تین بجے کے قریب ہاسٹل کی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔اسے نجی اسپتال لے جایاگیا،جہاں اس نے دم توڑ دیا۔بعد میں لاش پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کر دی گئی۔

حیدرآبادکے رہنے والے سدھارتھ نے خودکشی کرنے سے قبل مبینہ طور پر اپنے دوستوں کو اے میل بھیجا تھا۔سدھارتھ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ مطا لعے میں پیچھے رہتا ہے اور کیریر بنانے میں ناکا می سے ڈرتا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق، رواں سال انسٹی ٹیوٹ میں خود کشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ ماہ جولائی میں،اتر پردیش کے ماسٹر کے دوسرے سال کے طالب علم،20سالہ مارک اینڈ ریو چارلس نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی لیکر خودکشی کر لی تھی۔انہوں نے اپنے سوسائیڈ نوٹ میں لکھا تھا کہ ”شائد انہیں اچھے نمبر نہیں مل پائیں گے اور یہ کہ دنیا میں ناکامیوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔اس کے علاوہ ماہ فروری میں،تیسرے طالب علم،انیرودھیا،ممنینی نے ہاسٹل کی عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔