Sunday, June 8, 2025
Homesliderحیدرآباد کے آخری فرمانروانواب میر عثمان علی خان کی دختر کا انتقال

حیدرآباد کے آخری فرمانروانواب میر عثمان علی خان کی دختر کا انتقال

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سابق ریاست حیدرآباد کے آخری فرمانروا نواب میر عثمان علی خان کی دختر صاحبزادی بشیر النسا بیگم زوجہ نواب کاظم نواز جنگ(علی پاشاہ) مرحوم کا بہ عمر93برس مختصرعلالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ان کی پیدائش 1927میں ہوئی تھی۔پسماندگان میں ایک دختر شہزادی رشید النسا بیگم شامل ہیں۔میت ان کی دیوڑھی عثمان کاٹیج پرانی حویلی حیدرآباد سے اٹھائی گئی۔نمازجنازہ کے بعد تدفین ریاض المدینہ احاطہ درگاہ حضرت یحےٰی پاشاہ ؒ مصری گنج میں عمل میں آئی۔وہ آصف سابق نواب میر عثمان علی خان کی آخری صاحبزادی تھیں اور صاحبزادی خاجرہ بیگم کے بطن سے پیدا ہوئی تھیں۔