Friday, April 26, 2024
Homesliderحیدرآباد کے آسمان پر روشن مریخ، نادر مناظر کا مشاہدہ کرنا آسان

حیدرآباد کے آسمان پر روشن مریخ، نادر مناظر کا مشاہدہ کرنا آسان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کائنات کے مالک نے آسمان پر کئ ایسے روشن ستارے بنائے ہیں جنھیں دیکھنے کے بعد عقل دنگ رہ جاتی ہے اور کچھ ستارے اور ان سے آسمان پر بننے والے نادر مناظر سے لطف اندوز ہونا انسانی فطرت ہے یہی وجہ ہے  چاند گہن اور سورج گہن کا دنیا بھر میں مشاہدہ کرنے والے افراد کے تعداد ان گنت ہوتی ہے اور جب بات چاند ، سورج اور زمین کے علاوہ مریخ یا کسی دوسرے ستارے کا مشاہدہ کرنے کی ہو تو عوام میں تجسس اور دلچسپی مزید بڑھ جاتی ہے اور اس مرتبہ حیدرآباد کے آسمان پر روشن مریخ کا مشاہدہ آئندہ کئی دنوں تک کیا جاسکے گا۔

فلکیاتی نظروں کو پسند کرنے والے افردا کےلئے آئندہ  چند مہینوں میں حیدرآباد کے آسمان میں رات کے اوقات میں  سیارے مریخ کا نظارہ  کرنے کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔ اس وقت سرخ سیارہ اپنے روشن اور سب سے بڑے مقام پر موجود  ہے  جس کا نظارہ حیدرآبا دکے آسمان پر کیا جاسکے گا کیوں کہ یہ سورج کے اسی سمت زمین کے ساتھ کھڑا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق  کوئی بھی شخص مریخ سیارے کے نادر مناظر سے محروم نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ حیدرآباد میں رات کے اوقات میں  آسمان میں چمکدار ستارے کی طرح دکھائے گا اور یہ نظارہ  جنوری کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے گا۔

سال کے آخر تک غروب آفتاب کے بعد کوئی بھی شخص آسانی سے سیارہ مریخ کا پتہ لگا سکتا ہے۔ یہ چمک اٹھے گا اور سرخی مائل بھی نظر آئے گا۔ جیسے جیسے دن گزرتے جائیں گے مریخ اور زمین کے مابین فاصلہ بڑھتا جائے گا اور سیارے کی چمک کم ہوتی جائے گی۔

ناسا کے مطابق یہ سیارہ جب سورج سے براہ راست زمین کے مخالف سمت میں ہوتا ہے تو مریخ کو دیکھنے کے لئے یہ بہترین وقت  ہوتاہے۔ یہ سلسلہ دو سال میں ایک مرتبہ  ہوتا ہے۔  ستاروں کی اس مخالف سمت میں موجودگی  کے دوران مریخ اور زمین اپنے مدار میں ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ مریخ اپنے سب سے زیادہ روشن ترین مقام پر ہوتا ہے۔