Wednesday, April 23, 2025
Homeتلنگانہحیدرآباد کے ایک شخص نے لڑ کی کی پیدائش پر بیوی کو...

حیدرآباد کے ایک شخص نے لڑ کی کی پیدائش پر بیوی کو تین طلاق دے دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر میں مسلم خواتین (حقوق تحفظ برائے شادی) ایکٹ تحت ایک بزنس مین کے خلاف طلاق کا مقدمہ درج کیا گیا،جس نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر لڑکی کو جنم دینے پر تین طلاق دے دیا۔

اولڈ سفیل گوڑہ کی شکایت کنندہ مہراج بیگم نے دونوں طرف کے عمائدین کی موجودگی میں 2011 میں دبیر پورہ کے ایک تاجر محمد دستگیری سے شادی کی تھی۔دستگیر ی نے شادی میں جہیز بھی لیا تھا۔مہراج نے الزام لگایا کہ شادی کے کچھ ماہ بعد دستگیر اور اس کے اہل خانہ نے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔اس کا پہلا بچہ سسرال والوں کی لا پرواہی کی وجہ سے ولادت کے دوران فوت ہوگیا۔معراج نے کہا کہ اسے ایک  اسپتال میں داخل کرایا گیا،جہاں کوئی مناسب علاج نہیں تھا۔

مہراج کے مطابق،جب وہ دوبارہ حاملہ ہوئی اور ایک بچی پیدا ہوئی تو،اس کے والدین نے اخراجات بر داشت کئے۔بچی کی پیدائش کے فوراً بعد ہی انہوں نے اسے جہیز کے لئے مزید تنگ کر نا شروع کر دیا۔اور یہ کہتے ہوئے مار پیٹ کی کہ اسے بیٹا چاہئے۔مہراج نے کہا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔اور دستگیر نے اپنے گھر والوں کی مدد سے مہراج پر بلیڈ سے بھی حملہ کیا۔

اس واقعہ سے قبل اس جوڑے کو خواتین پولیس اسٹیشن چار مینار اور بھروسہ سنٹر میں بھی مشاورت دی گئی تھی۔تاہم،گذشتہ ہفتے کے روز،جب وہ مشاورتی اجلاس سے باہر آئے تو دستگیری نے مبینہ طور پر اپنے گھر والوں کی موجودگی میں تین طلاق دے دیا،ساؤتھ زون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔