Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحیدرآباد کے بازاروں میں ہجوم بڑھنے لگا

حیدرآباد کے بازاروں میں ہجوم بڑھنے لگا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے  بازاروں میں چار گھنٹے کی لاک ڈاون نرمی کے دوران سرگرمیاں اپنے عروج پر ہورہی  ہیں  جبکہ اتوار اور پیر کے دن یہ سرگرمیاں مزید زیادہ  ہوئی  کیونکہ جمعہ اور ہفتہ کے دن لوگ عید کی تعطیلات کے موڈ میں دیکھائی دے رہے تھے ۔ سبزیوں سے لے کر پھلوں تک مچھلی منڈیوں سے لیکر تعمیراتی کاموں کے مقامات پر  اور دیگر تمام مقامات پر لوگوں کا بے حد ہجوم دیکھا گیا۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز سوپر مارکیٹوں پر ہجوم بہت ہی کم تھا لیکن اس کے بعد بازاروں کے باہر اپنی خریداری کرنے کیلئے قطار میں کھڑے نظر آئے۔ کئی مقامات پر ہفتے کے آخر میں سبزی منڈیوں میں بھی ہجوم دیکھنے کو ملا۔

پیر کی صبح اشیائے ضروریہ کے علاوہ دیگر کاموں کےلئے اپنی منزل پر جاتے نظر آئے ۔بیشتر مقامات پر لوگوں نے ماسک اور چہرے کی شیلڈ پہنے ہوئے رہے  علاوہ ازیں ہر مقام پر  ماسک نہیں تو فروخت  کے  بورڈ چسپاں ہیں ۔ سوپر مارکیٹوں اور حتی کہ کیرانہ اسٹوروں پر بھی ان کا استقبال کیا گیا۔ چونکہ بڑی تعداد میں صارفین قطار میں کھڑے دیکھائی  دئے  جس کے وجہ سے  متعدد کالونیوں کے  داخلی راستوں میں دکانیں عام اوقات کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ پر ہجوم  رہتی ہیں۔

اتوار کے دن چھوٹے چھوٹے ہوٹلوں اور سڑک کے کنارے والے ٹفن مراکز کے کاروبار میں تیزی آئی جب لوگوں کی بڑی تعداد نرمی کے اوقات میں باہر نکلنے کو ترجیح  دے رہے ہیں ۔ اگرچہ الیکٹرانک ساز و سامان  کے شوروم اور کپڑوں کی کچھ دکانیں کھول دی گئیں لیکن زیادہ تر صارفین کو دکانات پر نہیں دیکھا گیا۔ شراب کی دکانوں میں شراب خریدنے کے لئے قطار میں کھڑے لوگوں کا ہجوم دیکھنے کو مل رہا  ہے  اور اس وبائی امراض کے دوران جسمانی دوری کے اصول جو ضروری ہیں ان میں سے زیادہ تر دکانات  پر اسے نظر انداز کردیا گیا ۔