حیدرآباد: حیدرآباد کے بعض علاقوں میں عوام نے خودلاک ڈاون نافذ کردیا۔یہ لاک ڈاون کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر کیاگیا ہے۔کوکٹ پلی،سردارپٹیل نگر کے رہنے والوں نے اپنے علاقوں میں اپنے طورپر لاک ڈاون نافذ کردیا ہے اور یہاں تک کہ تجارتی اداروں کو بھی ایک ہفتہ کے لئے بند کردیا ہے۔یہ افراد تجارتی علاقوں میں بھی لاک ڈاون پر سختی سے عمل کررہے ہیں۔حال ہی میں سردارپٹیل نگر میں کورونا کے دس نئے معاملات سامنے آئے تھے جس کے بعد یہاں کے رہنے والوں کی تنظیم نے کورونا کے معاملات میں اضافہ کے خدشہ کے تحت اپنے طورپرلاک ڈاون نافذ کردیا۔