Monday, June 9, 2025
Homesliderحیدرآباد کے جوبلی ہلز فلائی اوور افتتاح کےلئے تیار

حیدرآباد کے جوبلی ہلز فلائی اوور افتتاح کےلئے تیار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں لاک ڈاؤن کے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جوبلی ہلز میں روڈ نمبر 45 پر ایلیویٹڈ کوریڈور کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس برج  کی تعمیر کے نتیجہ میں ، خیرات آباد ، پنجہ گٹہ ، جوبلی ہلز اور دوسرے علاقوں سے لوگ مائنڈ اسپیس ، ہائی ٹیک شہر اورگچی باولی اور اس کے اطراف کے مقامات تک جاسکتے ہیں۔

برج کے بلیک ٹاپ اور لین مارکنگ کے کام مکمل ہوچکے ہیں۔ ایک مرتبہ برج کے بجلی کا کام مکمل ہونے کے بعد حکومت کا درگم چیرو کے پار کیبل پل کے ساتھ ساتھ اس کا افتتاح کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ بجلی کے کام کو مکمل ہونے میں مزید دو ہفتوں کا وقت لگے گا ۔

 درگم چیروو کیبل پل تک جوبلی ہلز  چیک پوسٹ پر ٹریفک کا آسانی سے بہاؤ یقینی بنانے کے لئے بلند راہداری کے کاموں کو شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے لئے اراضی کے حصول نے ایلیویٹڈ کوریڈور کو دو سال کی تاخیر کی ہے۔ جوبلی ہلز روڈ نمبر 36 پر ٹریفک جام رہتا ہے  کیونکہ اس راستے پر آئی ٹی راہداری کی طرف جانے والی گاڑیاں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ در حقیقت  آئی ٹی کے لاکھوں ملازمین اس راستہ کا استعمال ہائی ٹیک سٹی ، مادھو پور اورکھازاگوڈا وغیرہ تک پہنچنے کے لئے کرتے ہیں۔ کم از کم 40 ہزار  گاڑیاں اس راستے میں فی گھنٹہ سڑک کا استعمال کرتی ہیں۔

ایلیویٹڈ کاریڈور سے اس راستے میں ٹریفک کم ہوجائے گی ۔ اس منصوبے کی لاگت 150 کروڑ روپے ہے۔ فلائی اوور کی لمبائی 1.7 کلومیٹر ہے۔ فلائی اوور کی چوڑائی 16.60 میٹر (فور لین) ہے۔ اس پراجیکٹ پر اپریل 2018 میں تعمیراتی کام شروع ہوئے تھےاور اگست 2020 میں مکمل ہوگئے ہیں۔