Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحیدرآباد کے دو مشہور کالجوں پر فی کس ایک لاکھ جرمانہ

حیدرآباد کے دو مشہور کالجوں پر فی کس ایک لاکھ جرمانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: حیدرآباد کے دو مشہور انٹرمیڈیٹ کالجوں سری چیتنیا جونیئر کالاشالا، سعیدآباد اور گوتم جونیئر کالج، آر ٹی سی کراس روڈ میں زیادہ ٹیوشن فیس وصول کرنے اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکشن (بی آئی ای) کے دیگر اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پایا گیا ہے۔ سماجی کارکن وجے گوپال کی طرف سے حیدرآباد کے دو مشہور کالجوں پر کے خلاف بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن کے سامنے دائر شکایت کے مطابق یہ کالجز نہ صرف فیس کی وصولی کررہے تھے جو مقررہ حد  سے 15تا 20 گنا زیادہ ہے بلکہ غیر قانونی کورسز بھی چلا رہے ہیں۔ حکام نے دونوں کالجوں پر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

 تاہم وجئے گوپال کو لگتا ہے کہ جرمانہ بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ حکام نے ان کالجوں کو ڈھونڈ لیا ہے لیکن اب میں انصاف کے حصول کے لئے عدالت جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ قانون کے مطابق مذکورہ اداروں کی انتظامیہ کو بھی تین سال قید کی سزا ہونی چاہئے  لیکن وہ اس معاملے میں انجام نہیں دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  بی آئی ای کے اصولوں کے مطابق  کالجوں کو کمشنر انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے ذریعہ مقرر کردہ فیس جمع کرنی ہوتی ہے ، جو امدادی جونیئر کالجوں کے لئے 880 روپے (فرسٹ ایر) اور 970 (سکنڈ ایر) اور 1760 (فرسٹ ایر ) اور 1940  (سکنڈ ایر ) روپے وصول کرنا ہے اور یہ خانگی اور کوآپریٹو جونیئر کالجوں کے لئے مقرر کردہ فیس ہے ۔ بدقسمتی سے بی آئی ای نے اضافی فیس واپس کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا اورنہ ہی کوئی غیرقانونی کورس بند کیا  ہے  یا وہ اس طرح کی حرکتوں کو روکنے کے لئے کیا کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہم بی آئی ای کے کمشنر کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔