حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت کے قریب شاد نگر قصبے میں جمعرات کے روز ایک نوجوان ویٹر نری ڈاکٹرکونامعلوم افراد نے قتل کردیا،جبکہ اس کی جلی ہوئی لاش ملی۔رنگا ریڈی ضلع کے شاد نگر قصبے کے قریب چٹن پلی پل سے پرینکا ریڈی نامی خاتون ڈاکٹر کی لاش ملی۔
پرینکا ریڈی جوایک ویٹرنری اسپتال میں ڈیوٹی نبھانے کولورو گاؤں جانے کے لئے شاد نگر میں واقع اپنے گھر سے نکلی تھی،اس نے چہار شنبہ کی شب اپنی بہن کو فون کیااور بتایا کہ گھر واپس آتے ہوئے اس کی ٹو وہیلر گاڑی ٹوٹ گئی ہے۔اس نے اپنی بہن سے کہا کہ وہ خوفزدہ ہے اور کسی کو اس کی مدد کرنے اورگاڑی کی مرمت کرنے کی پیشکش کی ہے۔
بعد میں جب اس کے کنبہ والوں نے پرینکا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا موبائل فون بند تھا۔پولیس نے بتایا کہ پل کے قریب سے ایک 20-25سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔سریدھر ریڈی نے لاش کو دیکھ کراپنی بیٹی پرینکا کے طور پر شناخت کی۔سینئیر پولیس آفیسر موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔
واضح ہو کہ رواں ماہ کے شروع میں اسی ضلع میں ایک اور بھیانک حادثے میں ایک شخص نے اپنے دفتر کے اندر ایک خاتون ریوینو آفیسر کوزندہ جلا دیا تھا،لیکن اس عمل میں وہ خود بھی جل کر زخمی ہو گیا تھا۔یہ چونکا دینے والا حادثہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میں رنگا ریڈی ضلع کے عبداللہ پورم تحصیل آفس میں پیش آیا تھا۔