Saturday, April 20, 2024
Homesliderحیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بندروں کے حملے ،عوام پریشان ، حکام...

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بندروں کے حملے ،عوام پریشان ، حکام خاموش

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ رواں موسم گرما میں جیسے ہی گرمی کی شدد بڑھ گئی ہے  بندروں کی  دہشت بھی عروج پر ہے اور عوامی مقامات پر شہریوں پر حملہ کر رہے ہیں یا گھروں میں  کھانے پینے  کی اشیاکے لئے داخل ہو رہے ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد میونسیپل کارپوریشن کو ایک عجیب پریشانی کا سامنا ہے۔ اس سال بندروں  کو پکڑنے میں ایک بھی ماہر آگے نہیں آیا ہے۔ شہر حیدرآباد میں بندروں کو پکڑنے میں کوئی مہارت نہیں ہے اور انتظامیہ  کے پاس اپنا کوئی عملہ نہیں جو بندروں کے پکڑنے کا ہنر جانتا ہو ، ان حالات میں  حکام کو مقامی لوگوں پر انحصار کرنا پڑرہا  ہے جو جانوروں کو پھنسانے کے لئے بے ترتیب طریقے استعمال کرتے ہیں۔

پدماراؤ نگر ، ایسٹ  اور ویسٹ  ماریڈ پلی ، الوال ، صنعت نگر ، کا پرا ، موتی نگر ، امیرپیٹ ، اوپل ، تارناکہ ، عثمانیہ یونیورسٹی ، ایل بی نگر اور شہر کے دیگر علاقوں میں بندر کے حملوں کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ شہری ادارہ نے جی ایچ ایم سی زون ، سکندرآباد ، خیرت آباد ، کوکٹ پلی ، سری لنگم پلی ، چارمینار اور ایل بی نگر میں تمام چھ جی ایچ ایم سی زون میں بندروں کو پکڑنے کے لئے ٹھیکیداروں سے ٹینڈرز طلب کیے ہیں۔ ٹھیکیدار ان علاقوں میں بندروں کو پکڑنے کا ذمہ دار ہوگا جہاں عوام یا جی ایچ ایم سی کے ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کے بعد شکایات آتی ہیں تاہم  کوئی بھی بندر کو پکڑنے کی ملازمت  حاصل کرنے  کے لئے آگے نہیں آیا ہے۔بندر پکڑنے کی  فیس بہت کم ہے اس لئے ٹھیکیدار آگے نہیں آرہے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی بندر کو پکڑنے کے لئے 1،500-1،600 روپے سے زیادہ کی ادائیگی نہیں کرنا چاہتا ہے۔

 دہلی یا ممبئی جیسے شہروں میں ، شہری حکام ایک ہی بندر کو پکڑنے کے لئے تقریبا 6000 روپئے دیتے ہیں۔ دوسرے شہروں میں  یہ ایک بندر  پکڑنے کےلئے لگ بھگ 5000 روپے ہے۔ جی ایچ ایم سی حکام اعتراف کرتے ہیں کہ کوئی بندر پکڑنے والا یا ایجنسی کم قیمتوں کی وجہ سے ٹینڈر بولی میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔ بندروں کو پکڑنا اور انھیں عادل آباد اور دیگر اضلاع کے جنگلاتی علاقوں میں رہا کرنا  بہت زیادہ  محنت کا کام ہے۔ بندروں کو پکڑنے کے بعد ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہے اور اسے زخمی ہونے سے بچانا۔ بندروں کو کھلانا اور نہلانا ہے اور ان کے پنجروں کو صاف رکھنا ہے، ا س کے علاوہ  ٹھیکیدار اپنی قیمت پر بندروں کی آمدورفت کا ذمہ دار ہے۔ مقامی جنگلات کے عہدیداروں کی موجودگی میں بندروں کو جنگل میں چھوڑنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ ، ٹھیکیدار کو محکمہ جنگلات سے ایک سرٹیفکیٹ لینا ہوتا ہے کہ بندروں کو کسی مشکل کا سامنا کیے بغیر رہا کردیا گیا۔ ٹھیکیداروں کو لگتا ہے کہ ایک بندر کوپکڑنے کے لئے  15 تا 16 سو  روپے کی فیس میں بہت محنت اور چیلنجز کو پورا کرنا ہے جو بے فیض ہے ۔