- Advertisement -
- Advertisement -
حیدرآباد: حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)میں کورونا کے ٹیکہ کے پہلے مرحلہ کا انسانوں پر کامیاب تجربہ کیاگیا۔گذشتہ روز یہ تجربہ کیاگیا تھاجس کے بعد جو والنٹرس اس ٹیکہ کے تجربہ کے لئے آگے آئے تھے ان کی بہتر صحت پر ان کومنگل کی صبح ڈسچارج کردیاگیا۔اس طرح اس ٹیکہ کی انسانوں پر جانچ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاگیا ہے۔دوسرے مرحلہ کے انسانوں پر تجربہ کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔کورونا کے ٹیکہ کے انسانوں پر مختلف ممالک میں تجربے کئے جارہے ہیں۔روس،برطانیہ،آکسفورڈ یونیورسٹی نے دوسرے مرحلہ کے تجربہ کو مکمل کرلیاہے۔