حیدرآباد۔ کورونا وائرس اوروبائی امراض کی وجہ سے شہر کے پارکوں ، تفریحی مقامات گزشتہ ایک سال سے ویران تھے لیکن اب بتدرج ان مقامات پر اور خاص طور پر ہفتہ کے اختیامی ایام کے دوران اہل خانہ اور بچوں کی بڑی تعداد آنا شروع ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ایم ڈی اے) لمبنی پارک ، این ٹی آر گارڈن اور سنجیوایا پارک کے زیر انتظام پارکس میں اس ہفتے کے آخر میں بہت زیادہ ہجوم تھا۔
ایچ ایم ڈی اے کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران پارکوں میں عوام کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ دسمبر میں حسین ساگر کے آس پاس کے تینوں پارکوں میں عوام کی تعداد 1.83 لاکھ تھی تو یہ تعداد 3.34 لاکھ تک پہنچی اور یہ کورونا سے پہلے کے عوامی ہجوم کی طرف جارہی ہے۔ لمبنی پارک ، این ٹی آر گارڈن اور سنجیوایا پارک میں اوسطا ایک دن میں 3،000 سے 4،000 عوام اندراج کر رہے ہیں۔
حکام نے کہا کہ اس اتوار کو عام تعطیلات کے مقابلے عوام کی تعداد زیادہ تھی۔ لاک ڈاؤن کے دوران جو پارکس بند رہے وہ 26 ستمبر کو پابندی میں نرمی کے بعد شہر بھر کے عوام کے لئے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ تاہم ابتدائی طور پر اختتام ہفتہ سے لطف اندوز ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا تھا لیکن رواں سال جنوری کے بعد سے عوام کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ایچ ایم ڈی اے آنے والے ہفتہ کے آخر میں صد فیصد ہجوم کی توقع کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ، مشہور مقامات بشمول زو پارک ، چارمینار اور شلپارام میں اس ہفتے کے آخر میں عوام کی ایک بڑی تعداد رہی۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ کورونا کی ویکسین کی ایجاد نے جہاں عوام میں کورنا وارئرس کے خلاف موجود وائرس کے خوف کو کم کیا تو دوسری جانب تلنگانہ میں کورونا کے مریضوں کی دن بدن کم ہورہی تعداد نے بھی حیدرآبادی عوام کے اعتماد کوبحال کیا ہے جس کی وجہ سے بھی عوامی اور تفریحی مقامات پر ہجوم میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔