Monday, June 9, 2025
Homeحیدرآبادحیدرآباد ہنوز تیز بارش کا منتظر

حیدرآباد ہنوز تیز بارش کا منتظر

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے بارش کا ایک سلسلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے رم جھم رم جھم بارش ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود حیدرآباد میں شدید بارش نہیں ہوئی ہے جو کہ ایک تشویش کا باعث ہے ۔گزشتہ ایک ہفتے سے شہر حیدرآباد کا موسم ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ موسمیات نے اعتراف کیا ہے کہ حیدرآباد میں جس رفتار سے بارش ہونی چاہیے تھی اس رفتار میں ابھی بھی تیزی نہیں آئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے حیدرآباد کا موسم بھی کافی ٹھنڈا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیئس ہی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے گذشتہ پانچ دنوں کے موسم کے حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے جو تفصیلات فراہم کی ہیں اس کے مطابق حیدرآباد میں کہیں ہلکی اور کہیں اوسط درجے کی بارش ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود حیدرآباد میں مانسون کی شدید بارش ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ تفصیلات میں حیدرآباد کی بارش کے اعدادوشمار جو ظاہر کیے گئے ہیں اس کے مطابق حفیظ پیٹ میں سب سے زیادہ بارش 12.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ نیریڈ میٹ میں 2.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ حیدرآباد میں کسی بھی علاقے میں ہونے والی سب سے کم بارش ہے۔

 شہر حیدرآباد میں قطب اللہ پور اور ایسا علاقہ ہے جہاں شہر کی دوسری بہتر بارش ہوئی ہے جس کا ریکارڈ 9.8 ملی میٹرس ہے ۔ اوسط درجے کی جو بارش ریکارڈ کی گئی ہے وہ 3 تا 3.3 ملی میٹر ہے جو کہ کہ ترملگری، الوال اور جیڈی میٹلہ میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش قیاسی کی ہے کہ شہر حیدرآباد کا ابر آلودہ موسم آئندہ چند دنوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔