حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ہونے والے حادثات میں 50فیصد اموات ہیلمٹ نہ پہننے کے نتیجہ میں پیش آرہی ہیں۔ پولیس شہر کو حادثات سے پاک بنانا چاہتی ہے۔اس کے لئے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)اور محکمہ عمارات وشوارع کا تعاون حاصل کیاگیا اورعلاقائی سطح پر حادثات کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔گذشتہ سال پیش آئے سڑک حادثات کی بنیاد پر 60(بلیک اسپاٹس)ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں زائد سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔
جاریہ سال کے پہلے 6ماہ کے دوران 106اموات میں 53اموات ایسی ہیں جو ٹووہیلرس کی ہیں۔پولیس کے تجزیہ میں پتہ چلا کہ ٹووہیلرسواروں نے ہیلمٹ نہیں پہنی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثات پیش آئے۔ان میں 13افراد ایسے ہیں جو ان ٹووہیلرس پر پیچھے بیٹھے تھے۔پولیس کا ماننا ہے کہ ہیلمٹ لگانے پرحادثات میں کمی ہوسکتی ہے تاکہ اس سلسلہ میں بیداری کو نظرانداز کردیاگیا۔ٹریفک پولیس نے جاریہ سال 6ماہ میں 24لاکھ افراد کو جرمانے عائد کئے۔