حیدرآباد ۔ مختلف کمپنیوں میں ملازمت انجام دینے والے ایگزیکٹیوز کے لیے اور ایسے طلبہ جو کہ ایم بی اے کے شعبے میں اپنا کریئر بنانا چاہتے ہیں ان کے لیے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی جانب سے کیا جانے والا اعلان خوشخبری ثابت ہوگا کیونکہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تعلیمی سال 20-2019 سے ایگزیکیٹیو ایم بی اے پروگرام کا آغاز کر رہی ہے ۔
حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم بی اے پروگرام ایگزیکٹیو کو نظر میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور ان طلبہ کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے جو کہ کمپنیوں کے مینجمنٹ میں اپنے کریئر کو بنانا چاہتے ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب ایم بی اے پروگرام کی کی کلاسز ہفتہ اور اتوار کو منعقد کی جائیں گی تاکہ ایگزیکٹیوز ملازمین اپنی ملازمت کی انجام دہی کے علاوہ ہفتے کے آخری دنوں میں کلاسز سے بھی استفادہ کر سکیں ۔ اس پروگرام کے تحت ہر بیاچ میں 40 طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا ۔ داخلے کی اہلیت کے لیے ضروری ہے کہ خواہش مند افراد گریجویشن میں 60 فیصد نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کریں اور تین سالہ کام کا تجربہ بھی ہو ۔ مذکورہ پروگرام میں داخلے کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 مئی ہے جبکہ 31 مئی کو اہلیتی امتحان منعقد کیا جائے گا ۔مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور اس لنک پر دستیاب ہیں۔ http://acad.uohyd.ac.in/EE19.html