حیدرآباد۔ حیدرآباد میں اب وقت آگیا ہے کہ ائیرکنڈیشنر بندکردیں اورکمبل نکالیں کیونکہ رات اوردن کے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی آنے کے ساتھ ہی موسم سرما شہر میں داخل ہوگیا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق گذشتہ چھ دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں 18 ڈگری سینٹی تک پہنچ گیا جو موسم سرما میں منتقلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق 8 نومبر کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 22.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ، جو چہارشنبہ کے دن 17.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔یہ منگل کو ریکارڈ کیے گئے 20.2 ڈگری سیلسیس سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
آئی ایم ڈی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ موسم سرما آہستہ آہستہ شہر کو اپنی لپٹ میں لے لیا ہے لیکن موسم سرما کے ساتھ جزوی طور پر ابرآلود آسمان ہو گا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق نومبر میں گذشتہ ایک دہے کے دوران موسمی حالات کو مدنظر رکھا جائے تو ، اوسطا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ہوجاتا ہے ، اس کے علاوہ رات کے اوقات میں 12 ڈگری سیلسیس تک بھی رہ جاتا ہے۔
آئی ایم ڈی کے علاقائی مرکز حیدرآباد کے ڈائریکٹر کے نگرارتنا نے کہا کہ اگرچہ روا ں مہینے میں درجہ حرارت کم ہورہا ہے لیکن دسمبر اور جنوری کے دوران موسم سرما عروج پر ہوگا۔ دریں اثنا ، تلنگانہ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (ٹی ایس ڈی پی ایس) کے مطابق راجندر نگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، اس کے بعد پاشامیلارم (15.2 ڈگری سیلسیس) ، سبھاش نگر (15.2 ڈگری سیلسیس) اور بی ایچ ای ایل (15.5 ڈگری) رہا۔
آئی ایم ڈی نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ دو دن میں زیادہ سے زیادہ اورکم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا ، جبکہ ٹی ایس ڈی پی ایس نے کہا ہے کہ اگلے تین دن تک شہر میں موسم کی صورتحال بنیادی طور پر خشک رہے گی۔