Wednesday, July 9, 2025
Homeٹرینڈنگحیدرآباد میں ورلڈ فوٹو گرافی فیسٹیول کا انعقاد،عالمی شہرت یافتہ فن پاروں...

حیدرآباد میں ورلڈ فوٹو گرافی فیسٹیول کا انعقاد،عالمی شہرت یافتہ فن پاروں کے مشاہدوں کا موقع

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ دنیا بھر میں سالانہ فوٹوگرافی فیسٹیول کا مختلف ممالک اور اہم شہروں میں انعقاد عمل میں آتا ہے اسی کی ایک کڑی پی ای پی فوٹو سمٹ 2019 ہے جو کہ سہروزہ فوٹوگرافی فیسٹیول کے طور پر حیدرآباد میں منعقد ہو رہی ہے۔

 3 تا 5 مئی یہ فوٹوگرافی فیسٹیول سونی اور فیوجی فلم کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے اور یہ ایشیا کی سب سے بڑی فوٹوگرافی فیسٹیول ہوگی جہاں دنیا بھر کے معروف ترین فوٹوگرافرز اور تصویر کشی میں دلچسپی رکھنے والے عوام شرکت کریں گے ۔تین روزہ اس فوٹو گرافی فیسٹیول میں 2050سے زائد تجربے کار اور عالمی شہرت یافتہ  فوٹو گرافرز کی شرکت متوقع ہے جو کہ دنیا بھر کے انقلابی  حالات اور واقعات کو تصاویر میں قید کرتے ہوئے یہاں نمائش کے لیے بھی پیش کریں گے ۔ عالمی شہرت یافتہ جو فوٹوگرافرز اس فوٹوگرافی فیسٹیول میں شرکت کر رہے ہیں ان میں جیری گیونس ،برین اسمتھ اور ایرا بلاگ جیسے اہم شخصیتیں اس ایونٹ سے خطاب بھی کریں گے ۔اس ایونٹ  کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے سونی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈیجیٹل ایمیجنگ بزنس کے صدر ہیر یو یو کی ٹو کونو نہیں کہا کہ ڈیجیٹل فوٹو گرافی نے دنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور یہ کئی افراد کا محبوب ترین مشغلہ  بھی ہے جس کے ذریعے وہ زندگی کے کئی اہم یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرتے ہیں، ایسے ہی ماہرین اور تصویر کشی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے پی ای پی فوٹو سمٹ2019 بہترین موقع ہے۔

 اس ایونٹ میں وائٹ ہاؤس کے سابق فوٹوگرافی آفس کے ڈائریکٹر پیٹ سوزا بھی شرکت کر رہے ہیں ۔نیشنل جغرافیک اینڈ لائف میگزین کے علاوہ ستمبر 11 کے دہشت گرد حملوں کے بعد ہونے والی کارروائیوں کے ہمراہ افغانستان میں جو جنگ لڑی گئی اس دوران جن فوٹوگرافرز نے جنگ  اور جنگ زدہ ممالک  کے جن حالات کو اپنے کیمروں میں قید کیا تھا ان کی محنتوں کو بھی یہاں مشاہدے کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس تین روزہ فوٹوگرافی ایونٹ میں حیدرآبادی عوام کو دنیا بھر کے معروف ترین اور عالمی واقعات کی تصویر کشی کرنے والے ماہرین کے فن سے واقف ہونے کا موقع ملے گا۔