Thursday, April 24, 2025
Homesliderخاتون کی بلیک میلینگ سے تنگ آکرحیدرآبادی شخص پولیس سے رجوع

خاتون کی بلیک میلینگ سے تنگ آکرحیدرآبادی شخص پولیس سے رجوع

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ان دنوں فیس بک پر خوبصورت اور نوجوان لڑکیوں کی فرینڈ ریکوسٹ موصول ہونا ،پھر دوستی ، واٹس ایپ نمبر کا حصول و ترسیل  جس کے بعد عریاں ویڈیو کالز کرنے کے بعد مرد اور نوجوان لڑکوں کو بھاری رقم کی بلیک ملینگ کرتے ہوئے ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکیاں دینے والا ایک ریکٹ سرگرم ہے ۔اس جال میں آئے دن کئی نوجوان پھنس رہے ہیں جوکہ اپنی عزت بچانے کی خاطر ان دھوکے بازوں کو پیسے دے رہے جبکہ کچھ افراد سامنے آتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروارہے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ بنجارہ ہلز میں سامنے آئے ہے۔

تفصیلات کے بموجب بنجارہ ہلز سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پولیس سے شکایت کی ہے کہ فیس بک پر ایک خاتون جو اس کی دوست تھی اسے دھمکیاں اور بلیک میل کررہی ہے ۔ اس نے کہا کہ خاتون نے اس کی عریاں ویڈیو لیتھی اور اب دھمکی دے رہی تھی کہ وہ اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرے گی جب تک کہ اسے پیسے ادا نہ کیے جائیں۔

پولیس نے کہا ہے  کہ بنجارہ ہلز میں رہنے والے 32 سالہ شخص کی جولائی 2021 میں ساکشی ورما ریڈی نامی فیس بک صارف سے دوستی ہوئی تھی۔ وہ اس کے ساتھ چیٹ کرتا تھا۔ بعد میں انہوں نے ویڈیو چیٹنگ کی۔ ویڈیو چیٹ کے دوران خاتون عریاں نظر آئیں اور شکایت کنندہ سے بھی ایسا کرنے کو کہا۔ جس پر اس شخص نے بھی خاتون کی فرمائش پوری کی  لیکن خاتون نے منصوبے کے تحت اس کی یہ عریاں ویڈیو ریکارڈ کرلی ۔

  پولیس نے مزید کہا ہے کہ اس کے بعد اس  خاتون نے اسے دھمکیاں دینا شروع کیں کہ اگر وہ رقم ادا کرنے میں ناکام رہا تو اس کی عریاں ویڈیو سامنے آ جائے گی۔ شرمندگی کا سامنا کرتے ہوئے اس شخص نے پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس اب معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ خاتون کا فیس بک پروفائل جعلی ہوگا اور ممکن ہے کہ خاتون کی عریاں ویڈیو مصنوعی طور پر بنائی گئی ہو جب کہ اس کے درپردہ ایک بڑا ریکٹ سرگرم ہے۔