Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگخاطیوں کو سخت سزادینے کا تیقن ، فاسٹ ٹرک عدالت بنانے کے...

خاطیوں کو سخت سزادینے کا تیقن ، فاسٹ ٹرک عدالت بنانے کے سی آر کی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی آبروریزی اور قتل کے معاملہ میں پہلی مرتبہ ریاست کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس معاملہ میں جلد سے جلد انصاف کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کے سی آر نے اس معاملہ میں اپنا پہلا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سبھی ذمہ دار حکام کو ہدایت دی کہ تیز رفتاری سے مقدمہ کی جانچ کی جائے۔

 کے سی آر نے کہا کہ قصورواروں گرفتاری کے بعد اب سخت سزا دی جائے گی۔چیف منسٹر نے فاسٹ ٹریک کورٹ کی تشکیل کی بھی ہدایت دی۔ واقعہ کے بعد اپنے پہلے عوامی بیان میں راو نے چار لوگوں کے ذریعہ خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی آبروریزی اور قتل کو خوفناک قرار دیا اور اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

کے سی آر کے دفتر کے ذریعہ جاری ایک بیان کے مطابق انہوں نے حکام کو فاسٹ ٹریک کورٹ کی تشکیل کیلئے کارروائی شروع کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ قصورواروں کو سخت سے سخت سزا ملے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت خاتون ڈاکٹر کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ریاست کے آئی ٹی وزیر کے ٹی راما راو نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ آئی پی سی اور سی آر پی سی میں تبدیلی کرکے ایسے گنہگاروں کیلئے سخت سے سخت سزا کا بندوبست کرے۔

یاد رہے کہ حیدرآباد میں خاتون ویٹرنری ڈاکٹرکی پہلے چھ لوگوں نے اجتماعی آبروریزی کی اور پھر اس کا قتل کرکے اس کے جسم کو جلا دیا۔ اتنا ہی نہیں اس کے جسم کو برج سے نیچے پھینک دیا۔ حیوانیت بھری اس واردات کے بعد ملک بھر میں غصہ ہے۔ چاروں سمت سے قصورواروں کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔