Sunday, June 8, 2025
Homesliderخاندانی کار میں 3 سے زیادہ افراد کے سفر کی اجازت

خاندانی کار میں 3 سے زیادہ افراد کے سفر کی اجازت

- Advertisement -
- Advertisement -

ابوظہبی: ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ خاندانی  کار میں حد سے زیادہ سواریوں کی خلاف ورزی کا جرمانہ نہیں ہوگا بشرطیکہ کار میں ایک ہی خاندان کے افرادیا قریب ترین رشتہ دار گاڑی میں موجود ہوں۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی تین سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر جرمانہ مقرر کیے ہوئے ہے لیکن  یہ عارضی ہے۔ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی  احتیاطی تدبیر کے طور پر لگایا گیا ہے۔ابوظہبی کے بعض شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے پولیس سے استفسار کیا تھا کہ بعض خاندانوں میں ایک سے زیادہ بچے ہیں جن کے لئے مشکلات ہورہی ہیں۔ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررہ حفاظتی اقدام کے بموجب تین سے زیادہ سواریوں پر پابندی ہے۔

جرمانے سے بچنے کی وجہ سے خاندانی کار میں خاندان کے افراد جمع ہونےسے گریز کرنے لگے ہیں۔ والدین بچوں کو گھروں پر تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ کیا اس حوالے سے کوئی سہولت ممکن ہے؟ابوظہبی پولیس نے اس استفسار پر واضح کیا کہ خاندانی کار میں تین سے زیادہ افراد سوار ہونے پر کوئی جرمانہ نہیں۔

اماراتی والدین نے پولیس کی توجہ اس جانب بھی مبذول کروائی تھی کہ جب سے نئے کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔مارے بچوں نے گھر سے نکلنا بند کررکھا ہے۔دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے کیااب جبکہ کرفیو میں نرمی کردی گئی ہے تب بھی وہ اپنے بچوں کو گھر میں ہی چھوڑیں اور خود بھی ان کی خاطر گھروں میں رہیں۔ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ تین افراد سے زیادہ گاڑی میں بٹھانے پر ڈرائیور سے ایک ہزار درہم جرمانہ کیا جائےگا۔یہ جرمانہ ٹیکسی ڈرائیور اوران ڈرائیوروں تک محدود ہوگا جو قریبی رشتہ داروں کے سوا دیگر افراد کو گاڑی میں بٹھائے ہوئے ہوں گے۔ اس جرمانے سے خاندانی کار ڈرائیور مستثنی ہوں گے۔