مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کا غلاف نیچے کی اور معمول کی اصلاح و مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت اصلاح و مرمت کے ادارے کے ڈائریکٹر محسن السلمی نے کہا ہے کہ انتظامیہ خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت کے کام عالمی معیارکے مطابق انجام دیتی ہے۔ یہ کام جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جاتا ہے جبکہ اصلاح و مرمت میں بین الاقوامی معیار کا سامان استعمال جاتا ہے۔
السلمی نے مزید کہا ہے کہ مقررہ پروگرام کے مطابق خانہ کعبہ کی خارجی دیواروں کی اصلاح و مرمت کی گئی۔معیاری مسالے کے ذریعے دیواروں میں پڑ جانے والی ریخیں بھری گئی ہیں۔ادارے کے ڈائریکٹر نےکہا ہے کہ شاذروان میں کعبہ کے غلاف کو باندھنے والے سونے کے کنڈوں پر دوبارہ سونےکا پانی چڑھایا گیا ہے۔ ہر برس کی طرح اس سال بھی حج کے ایام میں غلاف کعبہ اوپر اٹھادیا گیا تھا۔ اب غلاف کو نیچے لاکر شاذروان کے کنڈوں میں باندھ دیا جائے گا۔
گزشتہ ماہ حج کے دوران مسجد الحرام کی انتظامیہ نے نئے حج موسم پرغلاف کعبہ کا نچلا حصہ اوپراٹھا دیا تھا۔ ۔ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نےتقریبا تین میٹر تک غلاف کعبہ اوپر کیا تھا۔