Wednesday, April 23, 2025
Homesliderخستہ حال عمارتوں کو مہندم کرنے جی ایچ ایم سی نے...

خستہ حال عمارتوں کو مہندم کرنے جی ایچ ایم سی نے منصوبہ تیار کرلیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ماضی میں عمارتیں گرنے کے واقعات اور حادثات کی بنیاد پر  اس مانسون میں جی ایچ ایم سی انتہائی خطرناک اور خستہ حال ڈھانچوں کی نشاندہی کرے گی اور جان و مال کے نقصان سے بچنے کیلئے ان احاطوں کو خالی کردے گی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کمشنر (جی ایچ ایم سی) کے کمشنر  ڈی ایس لوکیش کمار نے کہا کہ مانسون کے سیزن اور شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے جی ایچ ایم سی نے خستہ حال عمارتوں سے نمٹنے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے۔

اس عملی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر  کارپوریشن فوری سروے کرے گی اور متعلقہ علاقوں میں خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کرے گی۔ نیز پچھلے سال کے علاوہ نئے شناخت شدہ ڈھانچے کے ساتھ متعلقہ حلقوں میں خستہ حال عمارتوں کی حتمی فہرست تیارکررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا انتہائی خطرناک عمارتوں کی صورت میں ، پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی جیسے عوام کا خستہ حال عمارت سے تخلیہ کرنا ، عمارت کو مہربند کرنا اور اس پر پابندی لگانا ، اور احتیاطی نوٹس پیش کرنا۔ کال سنٹرز ، کنٹرول روم اور واٹس ایپ سے موصولہ شکایات پر فوراً عمل کریں گے۔

سال 2016 کے بعد سے جملہ 1438 عمارتیں مسمار کی  گئ ہیں۔ حال ہی میں میئر بونتھو رام موہن جنہوں نے مانسون سے قبل ہونے والی بارش کے بعد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا ہے اور کہا ہےکہ مانسون کے دوران عمارت کے گرنے کے ممکنہ خطرے سے بچنے کے لئے  جی ایچ ایم سی 200 کے قریب خستہ حال ڈھانچے منہدم کرلے گا۔ مزید یہ کہ جی ایچ ایم سی نے سیلار بنانے والوں کی نئی کھدائی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے ہی جہاں کام جاری ہے ، جی ایچ ایم سی بلڈر کو مٹی کی مضبوطی ، دیوار کی تعمیر ، زمین کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑا کرنے اور دیگر اقدامات سمیت تمام معیاری حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرے گی۔

کارپوریشن کھودنے والے سیلار میں ملوث خطرات کا مطالعہ کرے گی اور اس کے مطابق زمین کو ملبے سے بھرنے سمیت کام کرے گی۔ مالکان کی طرف سے ہدایات پر عمل نہ کرنے پر جی ایچ ایم سی ایکٹ کے مطابق نوٹسز جاری کیے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ نشیبی خطوں اور پہاڑی علاقوں (خاص طور پر بنجارہ اور جوبلی ہلز) کی صورت میں ، خالی جگہوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔