Monday, June 9, 2025
Homesliderخواتین نے سابق وزیراعلی کے مجسمہ کو راکھی باندھی

خواتین نے سابق وزیراعلی کے مجسمہ کو راکھی باندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

  وشاکھاپٹنم: زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے متحدہ اے پی کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کے وشاکھاپٹنم میں واقع مجسمہ پربہنوں اور بھائیوں کی اٹوٹ محبت کی علامت رکھشا بندھن کے موقع پرراکھی باندھی اور راج شیکھرریڈی سے اپنی اٹوٹ وابستگی کا اظہار کیا۔حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے شعبہ خواتین کی لیڈر جی لکشمی نے اپنے اراکین خاندان اور دیگر خواتین کے ساتھ پہنچ کر مجسمہ کو راکھی باندھی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ راج شیکھرریڈی ان کے لئے بھائی کے طور پر ہنوز زندہ ہیں۔

اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی جو راج شیکھرریڈی کے فرزند ہیں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ریاست کے عوام کوراکھی تہوار کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے انگریزی زبان میں کئے گئے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ تہوار بھائی اور بہنوں کے اٹوٹ محبت کی علامت ہے۔اس وبا کے موقع پر بھی تہوار کا جذبہ ہنوز دیکھاجارہا ہے۔ریاست کی میری تمام بہنوں کو میں اس تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اسی دوران آندھراپردیش انڈسٹرئیل انفراسٹرکچر کارپوریشن(اے پی آئی آئی سی)کی صدرنشین و حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس کی لیڈر روجا نے نشاندہی کی کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی جنہوں نے خواتین کی سلامتی کے لئے کئی اقدامات کئے راکھی تہوار کے موقع پر ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔