Friday, May 2, 2025
Homesliderخواتین کی حفاظت کےلئے میٹرو ریل اسٹیشنوں میں شی ٹیم کیوآر کوڈ...

خواتین کی حفاظت کےلئے میٹرو ریل اسٹیشنوں میں شی ٹیم کیوآر کوڈ متعارف

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ خواتین کے خلاف جرائم اور انہیں ہراسانی سے محفوظ رکھنے کےلئے پولیس اور مختلف محکموں کی جانب کئی ایک حفاظتی انتطامات کئے جارہے ہیں جس میں ایک اہم اضافہ میٹرو ریل اسٹیشنوں میں شی ٹیم کی فوراً مدد کےلئے کیوآر کوڈ نظام متعار ف کیا جان ہے ۔حیدرآباد میٹرو ریل ٹرینوں میں سفر کرنے والی خواتین کے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک اورسہولت متعارف کی گئی ہے جوکہ شی  ٹیموں  کی خدمات انہیں فوری طور پر آن  لائن دستاب ہوں گی  کیونکہ  میٹرو اسٹیشنوں میں کیو آرکوڈ شکایتی نظام متعارف کردیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پولیس ایم مہندر ریڈی کے ذریعہ رواں ماہ کے شروع میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لکڑی کا پل  میٹرو اسٹیشن میں شی ٹیم کی خواتین سیفٹی ڈرائیو کے ایک حصے کے طور پر کیو آر کوڈ شکایات نظام متعارف کروایا گیا تھا ۔ ایڈیشنل ڈی جی پی (ویمن سیفٹی اور شی ٹیمیں) سواتی لاکرا اور ڈی آئی جی (سی آئی ڈی ، خواتین پروٹیکشن سیل) بی سمتھی نے اسٹیشن کے مختلف مقامات پر کیو آر کوڈ اسٹیکرز چسپاں کئے  تاکہ خواتین کو سفر کے دوران پریشانی یا ہراسانی  کی صورت میں مددمل سکے۔

شی  ٹیموں کے ذریعہ شروع کردہ کیوآرکوڈ کے ذریعہ مسائل سے پاک ٹیکنالوجی کی مدد سے پریشان خواتین کو شکایات کے ساتھ شی ٹیم تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔ کیوآرکوڈ کو کسی بھی شکایت یا آراء فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔دریں اثنا کورونا  بحران کے بعد 169 دن بند رہنے کے بعد حیدرآبادمیٹرو ریل آہستہ آہستہ کورونا سے پہلے چلنے والے اعداد و شمار کی طرف لوٹ رہی ہے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق ایل اینڈ ٹی حیدرآباد میٹرو ریل  جس نے 7 ستمبر 2020 کو تمام حفاظتی پروٹوکول کو یقینی بناتے ہوئے اپنی  خدمات کو دوبارہ شروع کیا  ہے اس  نے کہا کہ میٹرو ریل اب روزانہ دو لاکھ مسافروں کے ساتھ کام کررہی ہے  جو کورونا بحران سے قبل مسافروں کی تعداد کا 50 فیصد ہے ۔